| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول |
روایت ہے کہ حضرت ابوہریرہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ علم میراث اور قرآن سیکھو اور لوگوں کو سکھاؤ کہ میری وفات ہونے والی ہے۔۱؎(ترمذی)
شرح
۱؎ یعنی میں تم میں ہمیشہ رہوں گانہیں،میری وفات سے پہلے قرآن حکیم کے سارے احکام خصوصًا علم میراث مجھ سے سیکھ لو اور تمہارے بعد والے تم سے،چونکہ علم میراث سے عدل و انصاف قائم ہے تمام علوم کا تعلق زندگی سے ہے اور اس کا تعلق موت سے،نیز قرب قیامت یہ علم دنیا سے اٹھ جائے گا،اسی لئے خصوصیت سے اس کے سیکھنے کی تاکیدفرمائی۔