Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول
219 - 728
حدیث نمبر :219
روایت ہے حضرت ابوسعید خدر ی سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے مؤمن خیر کے سننے سے کبھی سیر نہ ہوگا تاآنکہ اس کی انتہا جنت ہوجائے ۱؎ (ترمذی)
شرح
۱؎  یعنی علم دین کی حرص ایمان کی علامت ہے،جتنا ایمان قوی اتنی ہی یہ حرص زیادہ،بڑےبڑےعلماءعلم پر قناعت نہیں کرتے۔صوفیاءفرماتے ہیں"اُطْلُبُوا الْعِلْمَ مِنَ الْمَھْدِ اِلَی اللَّحْدِ"یعنی گہوارہ سے قبر تک علم سیکھو۔اس حدیث میں علم کے حریص کو جنت کی بشارت ہے۔ان شاءاﷲ علم دین کا متلاشی مرتے ہی جنتی ہے۔علماء فرماتے ہیں کہ کسی کو اپنے خاتمہ کی خبر نہیں سوا عالم دین کے کہ ان کے لیئے حضور نے وعدہ فرمالیا کہ اﷲ جس کی بھلائی چاہتا ہے اسے علم دین دیتا ہے۔
Flag Counter