| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول |
روایت ہے حضرت انس سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ جو تلاش علم میں نکلا وہ واپسی تک اﷲ کی راہ میں ہے ۱؎
شرح
۱؎ یعنی جو کوئی مسئلے پوچھنے کے لیئے اپنے گھر سے،یا علم کی جستجو میں اپنے وطن سے علماء کے پاس گیا وہ بھی مجاہد فی سبیل اﷲ ہے،غازی کی طرح گھر لوٹنے تک اس کا سارا وقت اور ہر وقت اور ہر حرکت عبادت ہوگی،گھر آجانے کے بعد یہ ثواب ختم ہو جائے گا،پھر عمل اور تبلیغ کرنے کا ثواب شروع ہوگا۔لہذا یہ حدیث اس حدیث کے خلاف نہیں کہ علم صدقہ جاریہ ہے جس کا ثواب بعدموت بھی ملتا رہتا ہے۔