Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول
190 - 728
حدیث نمبر :190
احمد اوربیہقی نے شعب الایمان میں حضرت نواس ابن سمعان سےنقل فرمایا یوں ہی ترمذی نے انہیں سے لیکن ترمذی نے کچھ مختصر روایت فرمایا۔
حدیث نمبر :190
روایت ہے حضرت ابن مسعود سے فرماتے ہیں ۱؎  جو سیدھی راہ جانا چاہے وہ وفات یافتہ بزرگوں کی راہ چلے ۲؎  کہ زندہ پر فتنہ کی امن نہیں ۳؎  وہ بزرگ محمد صلی اللہ  علیہ  وسلم کے صحابہ ہیں جو اس امت میں بہترین ۴؎  دل کے نیک علم کے گہرے اور تکلف میں کم تھے ۵؎  اﷲ نے انہیں اپنے نبی کی صحبت اور اپنے نبی کا دین قائم رکھنے کے لیے چن لیا۶؎  ان کی بزرگی مانو ان کے آثار قدم پر چلو بقدر طاقت ان کے اخلاق و سیرت کو مضبوط پکڑو کہ وہ سیدھی ہدایت پر تھے ۷؎(رزین)
Flag Counter