| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول |
روایت ہے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ جس نے میری امت کے بگڑتے وقت میری سنت کو مضبوط تھاما تو اسے سوشہیدوں کا ثواب ہے ۱؎
شرح
۱؎ کیونکہ شہیدتو ایک بارتلوار کا زخم کھاکر پار ہوجاتا ہے مگر یہ اﷲ کا بندہ عمر بھر لوگوں کے طعنے اور زبانوں کے گھاؤ کھاتا رہتا ہے،اﷲ اور رسول کی خاطرسب کچھ برداشت کرتا ہے،اس کا جہاد جہاد اکبرہےجیسے اس زمانہ میں داڑھی رکھنا سود سے بچنا وغیرہ۔