Brailvi Books

میتھی کے50 مَدَنی پھول
9 - 12
قہوہ پیا جائے تو اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ دو تین دن میں یہ تکلیف ختم ہوجائے گی۔
{۵۰} اگر منہ میں بدبو آتی ہو، جسم کے کسی حصے مَثَلاً ناک کان وغیرہ میں بدبودار مَواد جمع ہوجاتا ہو، پیٹ سے سخت بدبو دار ہوا خارج ہوتی رہتی ہو، بدن سے پسینے کی تیز بدبو نکلتی ہوتو میتھی کا قہوہ مسلسل چند روز تک استعمال کیجئے، اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ یہ آپ کے جسم سے سارے فاسد اور زہریلے مادّے خارج کردے گا اور بدبو کی شکایت جاتی رہے گی۔
گٹکا خور کے تباہ حال منہ کا علاج ہو گیا!( حکایت)
	ایک صاحِب کے بیان کا خلاصہ ہے: میں نے تقریباً 20 سال پان گٹکے کھائے ہیں اوراِس قَدَر کثرت سے کھائے ہیں کہ نمازاور کھانا کھانے کے علاوہ میرا منہ کبھی خالی نہیں رہتا تھا! اَلْحَمْدُ لِلّٰہ  عَزَّ  وَجَلَّ اب چار سال سے پان گُٹکے بالکل چھوٹ گئے ہیں ،چھوڑنے کی وجہ یہ بنی کہ میرا منہ اندر سے کچّا ہو کر بالکل گَل گیا تھا، میں سالن توسالن دہی سے بھی روٹی نہیں کھاسکتا تھا ،سالن اور دہی سے میرے منہ میں جلن مچتی تھی۔بغیر نمک مرچ کے صِرف سادہ کھچڑی کھاتا تھا،میرا منہ بھی صحیح طریقے سے نہیں کھلتا تھا۔جب یہ بات میرے سامنے آئی کہ پان گُٹکے وغیرہ سے منہ کا کینسر ہوتا ہے ،میں بَہُت پریشان ہو گیا۔
       ایک بارکسی 70سالہ بوڑھے چوکیدار سے ملاقات پر میں نے اپنی پریشانی بیان کی، اُس نے کہا : بازار سے دس روپے کی پھٹکری اور دس روپے کے میتھرے(یعنی میتھی دانے ) جوکہ اَچار میں ڈالے جاتے ہیں وہ لے آؤ اوریہ دونوں دوائیں ایک اسٹیل کے برتن میں چار