Brailvi Books

میتھی کے50 مَدَنی پھول
8 - 12
 طبیعت ہشّاش بشّاش ہو
{۴۱}میتھی کی پتیاں اُبالنے کے بعد ہلکا سا بھون کر کھائیں تو بدن کی ایک خِلْط صَفْرا(یعنی پِت ۔زرد رنگ کا کڑوا پانی) کی زیادَتی ختم ہو کر طبیعت ہَشّاش بَشّاش ہوجاتی ہے۔
{۴۲}میتھی کی پتیاں بھوک بڑھاتی ہیں۔
{۴۳}میتھی کی پتیاں قبض کھولتی ہیں ،اجابت کھل کر آتی ہے اور یوں انسان خود کو ترو تازہ اور ہلکا پھلکا محسوس کرتا ہے۔
میتھی کے قہوے کے مَدَنی پھول
{۴۴}میتھی کا قہوہ(یعنی جو شاندہ) بنانا بہت آسان ہے، حسبِ ضرورت میتھی دانے پانی میں ڈال کر چولھے پر کچھ دیر اچھی طرح جوش دے کر چھان لیجئے، قہوہ (جوشاندہ) تیّار ہے۔
{۴۵}میتھی کا قہوہ کھانسی، حلق کی سوجن اس کی جلن اور درد میں فائدہ کرتا ہے۔ 
{۴۶} میتھی کا قہوہ سانس کی گھٹن اور معدے کی جلن کیلئے مفید ہے۔
{۴۷}میتھی کا قہوہ ، معدے اور انتڑیوں کی گندگیاں صاف کرتا اور نظامِ ہَضْم سے اضافی اور ؤؤؤنقصان دِہ رطوبتیں خارِج کرتا ہے۔
{۴۸}میتھی کا قہوہ پسینہ لاتا ہے اور اگر خون میں کسی قسم کے جراثیم کی گندگی یا زہر ہے اور اس کے سبب بخار آرہا ہے تو اسے جسم سے خارج کرتا ہے نیز بخار کا دَورانیہ بھی کم کردیتا ہے۔
{۴۹} عام اَمراض نزلہ، زکام اور بخار میں خالی پیٹ دن میں تین چار مرتبہ ایک کپ میتھی کا