Brailvi Books

میتھی کے50 مَدَنی پھول
7 - 12
کرنے سے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ فائدہ ہو گا۔
بال لمبے کرے، جھڑنے سے بچائے 
{۳۵}میتھی دانوں کو پانی میں کچھ دیر بھگو کر نرم کر لینے کے بعد پیس کر ہفتے میں دوبار سرپر اس طرح لگائیں کہ جڑوں میں بھی لگ جائے اور کم ازکم ایک گھنٹہ لگا رہنے دیجئے اس کے بعد سر دھو لیجئے، اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ بال گرنے بند ہو جائیں گے اور لمبے بھی ہوں گے۔
{۳۶}میتھی کے ساگ یعنی پتّے چہرے پر ملنے سے چہر ہ صاف ہوتا ہے۔
عورتوں کی بیماریاں 
{۳۷} عورت کوسنِ بلوغت کی ابتدا میں ماہواری کے سبب بسا اوقات جسمانی تھکن، کمزوری ، چہرے پر بے رونقی اورزردی آجاتی ہے، ماہواری کی زیادتی کے سبب بھی ایسی علامات پیدا ہوجاتی ہیں ، ایسے موقع پر میتھی بھون کر گوشت یا کسی دوسری سبزی کے ساتھ کھانے سے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ یہ حالت جاتی رہے گی۔ 
{۳۸}جن عورتوں کو بار بار خون آتا ہو ان کیلئے میتھی کا استعمال مفید ہے۔
{۳۹}میتھی بچہ دانی کے ورم(یعنی سوجن) اوردرد وغیرہ میں فائدہ مند ہے ۔
{۴۰} بچے کی پیدائش کے بعد ماں کا دودھ کم پیدا ہورہا ہو تو میتھی کے بیج تھوڑی سی مقدار میں یا کسی ماہر طبیب کے مشورے سے استعمال کئے جائیں تو دودھ کی پیدائش میں اِضافہ ہوسکتا ہے۔