جاتا ہے لیکن بہتر ہے کہ ہر دس دن بعد شوگر کاٹیسٹ کر وا لیا جائے۔ شوگر کے تناسب سے میتھی دانوں کا استعمال روزانہ100 گرام تک بھی کیا جا سکتا ہے ۔اس سلسلے میں میتھی کے بیج دال کی طرح یا کسی سبزی میں ملا کر پکا کر بھی استعمال کئے جا سکتے ہیں۔
{۲۸} میتھی دانوں کا ایک ذیلی اثر (سائِڈاِفیکٹ۔SIDE EFFECT) یہ ہے کہ بعض مریضوں کا پیٹ شروع میں کچھ پھول جاتا ہے لیکن بعد میں یہ اثر خود بخود دُور بھی ہوجاتا ہے۔
{۲۹}لو شو گر کے مریض میتھی استعمال نہ کریں۔
میتھی کو لیسڑول میں کمی لاتی ہے
{۳۰۔۳۱}ایک تحقیق کے مطابق روزانہ میتھی کے دانے استعمال کرنے سے کولیسٹرول (CHOLESTEROL) اور ٹرائی گلیس رائڈز ( Triglycerides)میں کمی آتی اور دل کی بیماریوں کا امکان کم ہو جاتا ہے۔
{۳۲} میتھی پیشاب آوَر ہے ، گردوں کی سوجن کے سبب جب پیشاب کم آتا ہے تو میتھی کے استعمال سے بفضلہ تعالٰی پیشاب کھل کر آتا ہے۔
سردیوں میں میتھی کے فائدے
{۳۳}سردیوں میں روزانہ کھانے کے بعد پانی سے میتھی دانے چھوٹا چمچ آدھا استعمال کر لینے سے سردیوں کی اکثر بیماریوں سے حفاظت ہوتی ہے، اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ ۔
{۳۴}سردی کی وجہ سے پیشاب کی تکلیف ہو تو میتھی کے دانے شہد کے ساتھ استعمال