Brailvi Books

میتھی کے50 مَدَنی پھول
4 - 12
 اور بعض اوقات مَسّے (پائلز ۔PILES) جھڑ جاتے ہیں۔ اگر ساتھ میں اِنجیر کا بھی استعمال کیا جائے تو فوائد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
{۱۸}بواسیر کیلئے ایک نسخۂ لاجواب یہ ہے کہ 250گرام میتھی دانے اور 250گرام چھوٹی الائچی لیجئے اور دونوں کو باریک پیس لیجئے۔دن میں دو یا تین بار چائے کی ایک ایک چمچ دودھ یا پانی کے ساتھ استعمال کیجئے۔
{۱۹}یہ نسخہ مذکورہ طریقے سے استِعمال کرنے سے بواسیر کے علاوہ ان بیماریوں کیلئے بھی مفید ہے:بھوک کم لگنا ، پرانی گیس، تبخیر (یعنی وہ بخارات جو کھانے کے بعد دماغ کو چڑھتے ہیں اورجسم کو گرما دیتے ہیں )، بدہضمی،کھٹی ڈکاریں آنا، سینے کی جلن، پیٹ کی جلن ، پیٹ پھولنا، کھانا کھاتے ہی غنودگی یعنی نیند چڑھنا اور کھانا کھاتے ہی طبیعت میں اکتاہٹ اور بے زاری پیدا ہونا۔
{۲۰}کھانسی کی دوائیں عام طور پرمعدہ خراب کرتی ہیں لہٰذا پرانی کھانسی کے مریض کادواؤں کے استعمال کی وجہ سے معدے کی جلن اور بد ہضمی کے مرض سے بچنا دشوار ہے، میتھی کے استعمال سے نہ صرف کھانسی کو فائدہ ہوتا ہے بلکہ معدے کی بھی اصلاح ہوتی ہے۔
{۲۱}میتھی بلغم نکالتی او رپھیپھڑوں کی اندرونی جھلّیوں کی حفاظت کرتی ہے۔
{۲۲}میتھی دانوں کا پوڈر گرم پانی میں گھول کر پینا کھانسی اور دمے میں مفید ہے۔
{۲۳} میتھی دانے پانی میں ہلکی آنچ پر خوب اچھی طرح اُبالیں ، جب قابلِ برداشت ہو جائے تو اس سے غرارے کر لیجئے، اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ گلے کی خراش اور سُوجن کے لئے مفید