Brailvi Books

میتھی کے50 مَدَنی پھول
3 - 12
{۹} آنتوں کی کمزوری کے سبب اگر دائمی قبض ہو تو5گرام میتھی کا سُفُوف(پوڈر) گڑ میں ملا کر صبح و شام پانی کے ساتھ کچھ دن تک استعمال کرنے سے نہ صرف دائمی قبض دُور ہو گی بلکہ جگر کو بھی طاقت ملے گی، اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ۔
{۱۰} معدے کے السر یا انتڑیوں کے زخم اور سُوجن میں میتھی کا استعمال بہت مفید ہے۔
{۱۱}پیچش کے مریضوں کیلئے 5گرام (چھوٹی چمچ) پسی ہوئی میتھی پانی سے استعمال کرنا مفید ہے ۔
{۱۲} میتھی پیٹ کے چھوٹے چھوٹے کیڑے مارتی ہے۔
{۱۳}میتھی کے دانے  مُسَکِّن(یعنی تسکین بخش)، ہاضِم اور پیٹ کے تناؤ کھنچاؤ اور اَپھارا (یعنی پیٹ پھولنے کا مرض ) ختم کرتے ہیں۔
 کمر اور جوڑوں کادرد
{۱۴} میتھی کا استعمال کمر درد ،تِلّی کے وَرَم اورگنٹھیا (جوڑوں کے درد)وغیرہ میں نافِع(یعنی فائدہ مند) ہے ۔
{۱۵} میتھی دانے گڑ کے ساتھ جوش د ے کر استعمال کرنے سے کمر اور جوڑوں کے درد میں آرام آتا ہے۔
{۱۶} گنٹھیا (یعنی جوڑوں کے درد) کے لئے میتھی کے دس گرام تازہ پتے پانی میں پیس کر صبح نہا ر منہ استعمال کیجئے ۔(میتھی کے پتے سبزی والوں سے مل سکتے ہیں )
خونی و بادی بواسیر کا علاج
{۱۷}میتھی کے مسلسل استعمال سے اللہ عَزَّوَجَل کے فضل سے بواسیر کا خون بند ہو جاتا