Brailvi Books

میتھی کے50 مَدَنی پھول
12 - 12
ایک ایک قطرہ ڈالئے اگر آنکھیں خراب ہوئیں تو جلن ہوگی مگر گھبرایئے نہیں جُوں جوں آنکھیں ٹھیک ہوتی جائیں گی اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ جلن کم ہوتی جائے گی۔ ( مدّت علاج: تاحُصُولِ شفا)

اسکوٹر کے پیٹرول میں برکت کی حکایت
      ایک صاحب کا بیان ہے: میں اپنی موٹر سائیکل میں 8 لیٹر پیٹرول ڈلواتا تھا جوصِرْف ایک ہفتہ چلتا تھا ۔ پھر میں نے پیٹرول ڈلوانے سے پہلے اوّل آخِر دُرُود شریف کے ساتھ سات بار سُوْرَۃُ الْکَوْثَر پڑھ کر پیٹرول کی ٹنکی پر دم کر نا شروع کر دیا ، اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ  اب وُہی 8لیٹر پیٹرول  تین ہفتے چل جاتاہے۔
  
 یہ رسالہ پڑھ کر دوسرے کو دے دیجئے
شادی غمی کی تقریبات،اجتماعات،اعراس اور جلوسِ میلاد و غیرہ میں مکتبۃ المدینہ کے شائع کردہ رسائل اور مدنی پھولوں پر مشتمل پمفلٹ تقسیم کرکے ثواب کمائیے ، گاہکوں کو بہ نیتِ ثواب تحفے میں دینے کیلئے اپنی دکانوں پر بھی رسائل رکھنے کا معمول بنائیے ، اخبار فروشوں یا بچوں کے ذریعے اپنے محلے کے گھر گھر میں ماہانہ کم از کم ایک عدد سنتوں بھرا رسالہ یا مدنی پھولوں کا پمفلٹ پہنچاکر نیکی کی دعوت کی دھومیں مچائیے اور خوب ثواب کمائیے۔