Brailvi Books

میتھی کے50 مَدَنی پھول
11 - 12
 ڈال لیا اور دن میں کئی بار دو دوچٹکیاں لے کر منہ میں ڈال کر خوب چوس چوس اورچبا چبا کر کھاتا معمولی سی جلن ہوتی مگر اَلْحَمْدُ لِلّٰہ  عَزَّ  وَجَلَّ میرا منہ بالکل صاف ہوگیا۔ کہاں میں معمولی سی مِرچ بھی نہ کھاسکتا تھا مگر اب میرا منہ بالکل پہلے جیسا ہوگیا ہے، جیسے میں نے کبھی پان اور گٹکے کھائے ہی نہیں اور اب اَلْحَمْدُ لِلّٰہ  عَزَّ  وَجَلَّ پان گٹکوں سے ہمیشہ کیلئے کان پکڑ لیے ہیں۔ جبڑے تو میرے زیادہ مُتَأَثِّر نہیں ہوئے تھے مگر پھر بھی میں نے نماز سے پہلے دانتوں میں مسواک شُروع کردی، مسواک کو دانتوں میں دبا کر جبڑے ہلکے ہلکے چلاتا جس سے وہ بھی اپنی اصل حالت پر آگئے ہیں اور اَلْحَمْدُ لِلّٰہ  عَزَّ  وَجَلَّ میں بالکل صحّت یاب ہوچکا ہوں اور اس منہ کے موذی مرض سے مجھے نَجات مل گئی ہے ۔(پان گٹکے وغیرہ کی تباہ کاریاں جاننے کیلئے مکتبۃُ المدینہ کا مطبوعہ رسالہ’’پان گٹکا‘‘ کا مطالعہ فرمائیے )
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! 		صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
 آنکھوں کے نمبر اور موتیا ختْم ہو گیا!(حکایت)
	کسی کا بیان ہے : میرے بھائی کی نظر روز بروز کمزور ہوتی اور چشمے کے نمبر بڑھتے چلے جا رہے تھے ، انہوں نے کسی کے مشورے کے مطابق عمل کیا تو اَلْحَمْدُ لِلّٰہ  عَزَّ  وَجَلَّ  ان کی نظر دُرُست ہو گئی ! ہماری نانی جان کی آنکھوں میں سفید موتیا اتر آیا ، جب اُنہوں نے اِس نسخے پر عمل کیا تو اَلْحَمْدُ لِلّٰہ  عَزَّ  وَجَلَّ ان کی نظر بھی بحال ہو گئی !علاج کا طریقہ: خالص آبِ زم زم کسی خالی ڈرا پر میں ڈال لیجئے اور پانچوں نمازوں کے بعد دونوں آنکھوں میں ایک