Brailvi Books

میتھی کے50 مَدَنی پھول
10 - 12
 لیٹر پانی کے اندر ڈال کر چولہے پر ہلکی آنچ پر رکھ دو، پھٹکری بھی پانی میں حل ہوجائے گی اور میتھرے (یعنی میتھی دانے )بھی پانی میں پھٹ جائیں گے ، جب ایک لیٹر پانی جل جائے، یعنی تین لیٹر پانی رہ جائے تو چولہے سے اتارلواور ٹھنڈا ہونے پر اس کو بوتلوں میں بھر کر دھوپ سے بچاکر سائے میں ٹھنڈی جگہ پر رکھ دو مگر فریج میں نہ رکھنا اور صبح نَہار منہ (یعنی ناشتے سے قبل خالی پیٹ) تھوڑا پانی منہ میں روک روک کر غرارے اور کلّیاں کرو، اسی طرح دن میں چار پانچ مرتبہ اور سوتے وقت بھی کرنا ہے اور پرہیز یہ بتایا کہ کلّی اور غرارے کرنے کے بعد کم از کم آدھے گھنٹے تک کوئی چیز کھانی پینی نہیں ہے۔ 
       بڑے صاحب نے بتایا کہ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ پھٹکری سے منہ اور گلے کے تمام جراثیم ختم ہوجائیں گے اور میتھروں (یعنی میتھی دانوں ) سے منہ اور گلے کے سارے زخم صحیح ہو جائیں گے اور بس ایک ہفتے کی بات ہے اِس کے بعد جو مرضی ہے کھاؤ پیو اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کوئی رکاوٹ نہیں پڑے گی۔
	 میں نے یہ نسخہ اسی دن بناکر استعمال کرنا شروع کردیا اور اَلْحَمْدُ لِلّٰہ  عَزَّ  وَجَلَّ  ایک ہفتے کے اندر میرا منہ صحیح ہونا شروع ہوگیا، منہ کے زخم بھر کر ختم ہونا شروع ہوگئے اور پھر میں نے اس نسخے کے بعد ایک اور نسخہ بھی استِعمال کرنا شروع کردیا۔ وہ نسخہ پودینے کا تھاکیوں کہ میں نے پڑھا تھا کہ پودینہ انٹی الرجک(ANTI-ALLERGIC) ہے اور مجھے یاد پڑتا ہے کہ کہیں یہ بھی پڑھا تھا کہ پودینہ کینسر کو ختم کرتا ہے لہٰذا میں نے پودینہ سُکھا کربوتل میں