Brailvi Books

میتھی کے50 مَدَنی پھول
1 - 12
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط  بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
میتھی کے50 مَدَنی پھول
درود شریف کی فضیلت
      حضرتِ سیِّدُنا اُبَیْ بِنْ کَعب رضی اللہ تعالٰی عنہ نے عَرْض کی کہ میں (سارے وِرد،وظیفے چھوڑ دوں گااور)اپنا سارا وقت دُرُود خوانی میں صرف کروں گا۔ تو سرکارِمدینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا: یہ تمہاری فکریں دور کرنے کے لئے کافی ہوگا اور تمہارے گناہ معاف کر دئیے جائیں گے ۔  			(تِرمِذی ج۴ص۲۰۷حدیث۲۴۶۵ دار الفکر بیروت)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! 		صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
         اللہ تَعَالٰی کی بے شمار نعمتوں میں سے ایک نعمت میتھی بھی ہے جو کہ صحتِ انسانی کیلئے نہایت مفید ہے اور  اَلْحَمْدُ لِلّٰہ  عَزَّ  وَجَلَّ میں (سگ مدینہ عفی عنہ )نے بھی اِس سے نفع اُٹھایا ہے لہٰذا فرمانِ مصطَفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ :خَیْرُ النَّاسِ مَنْ نَّفَعَ النَّاسَ۔  یعنی ’’انسانوں میں بہتر وہ ہے جو لوگوں کو نفع پہنچائے۔‘‘۱؎  پر عمل کی نیت سے میتھی کے بارے میں  50 مَدَنی پھول پیش کرنے کی سعادت حاصل کرتا ہوں۔یہ بات ہمیشہ کیلئے یاد رکھئے کہ کسی بھی شخص کے بتائے ہوئے یا کتابوں میں لکھے ہوئے بلکہ احادیثِ مبارَکہ میں بیان کردہ علاج 
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
   ۱؎  :   شُعَبُ الْاِیمان ج۶ ص۱۱۷ حدیث ۷۶۵۸ دار الکتب العلمیۃ بیروت