Brailvi Books

مسجِدیں خشبوں دار رکھئے
7 - 23
مجمع میں اگر بتّی سلگانا
	مسلمانوں کے اجتماع میں خوشبو پہنچانے کی نیّت سے اگر بتّی وغیرہ جلانا کارِ ثواب ہے۔اگرلُوبان یا اگر بتّی کے دھوئیں سے کسی کو تکلیف ہوتی ہو تو ایسے موقع پر خوشبو نہ جلائی جائے اِسی طرح مجمع پر زیادہ مقدار میں ’’ خوشبو دار پانی‘‘چِھڑکنے سے بھی بچیں کہ عام طور پر اِ س سے لوگوں کو کوفت اور پریشانی ہوتی ہے۔
بد بُودارمُنہ لیکر مسلمانوں کے مَجمع میں جانے کی ممانَعَت
	 مُفَسّرِشہیر حکیمُ الْاُمَّت حضر  تِ مفتی احمد یار خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْحَنَّانفرماتے ہیں : مسلمانوں کے مَجمَعوں ، درسِ قراٰن کی مجلسوں ، عُلَمائے دین و اولیائے کامِلین کی بارگاہوں میں بد بو دار مُنہ لے کر نہ جائو۔  مزید فرماتے ہیں :جب تک مُنہ میں بد بو رہے گھر میں ہی رہو ، مسلمانوں کے جلسوں ، مَجمَعوں میں نہ جائو۔ حُقّہ پینے والے ، تمباکو والے، پان کھا کر کُلّی نہ کرنے والوں کو اس سے عبرت پکڑنی چاہئے ۔ فُقَہائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَامفرماتے ہیں :جسے گندہ دَہَنی کی بیماری ہو اُسے مسجِدوں کی حاضِری مُعاف ہے۔   (مِراٰۃُالمناجیح ج۶ ص ۲۵،۲۶)
نَماز کے اوقات میں کچّی پیاز کھانا کیسا ؟
سُوال:’’گندہ دَہَن‘‘ کو مسجِد کی حاضِری مُعاف ہے ، تو کیا کچّی پیاز والا رائتہ یا کچومر یا ایسے کباب سَموسے جن میں لہسن پیاز برابر پکے ہوئے نہ ہوں اور اُن کی بُو آتی ہویا مَسلی ہوئی باجرے کی روٹی جس میں کچّا لہسن شامل ہوتا ہے ایسی غذا وغیرہ جماعت سے کچھ دیر