Brailvi Books

مسجِدیں خشبوں دار رکھئے
22 - 23
 والے گویا پیسے دے کر اپنے دانتوں کا حُسن تباہ کرتے، منہ کا چھالا اور کینسر خریدتے ہیں ٭مسواک سنَّت کے مطابق اچھی طرح رگڑ رگڑ کر کیجئی٭کھانے کے بعد دانتوں میں خِلال کرنے کا معمول بنا لیجئی٭جب بھی کچھ کھائیں یا چائے وغیرہ پئیں ،کُلّی بھرکر چند مِنَٹ تک منہ میں پانی ہِلاتے رہیں اِس طرح منہ کا اندرونی حصّہ اور دانت کسی حد تک دُھل جائیں گی٭  سوتے وَقت حلق اور دانت اچھی طرح صاف ہونے چاہئیں ، ورنہ گلے میں تکلیف اور دانتوں پرمَیل کی تہ مضبوطی سے جمے گی ، بند منہ کے اندر غذائی اجزا سڑ نے سے منہ میں بدبُو ہو گی اور جراثیم پیٹ میں جانے سے طرح طرح کی بیماریاں جَنَم لے سکتی ہیں ٭ سونے میں پیٹ کی گندی ہوائیں اوپر کو اٹھتی ہیں لہٰذا منہ بدبُودار ہو جاتاہے، اُٹھ کرفوراًہاتھ دھو کر مسواک کرکے کُلّیاں کر لیجئے، اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ   منہ کی بدبُو جاتی رہے گی۔
بہترین منجن 
	مناسِب مقدار میں کھانے کا سوڈا اور اُتنا ہی نمک ملا کر بوتل میں ڈال لیجئے، بہترین منجن تیار ہے۔اگر مُوافِق ہو توروزانہ اِس سے دانت مانجھئے ، اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ  ہاتھوں ہاتھ دانتوں کامَیل اُتر تا دیکھیں گے۔بالفرض مَسُوڑھے یا منہ میں کسی جگہ جلن وغیرہ محسوس فرمائیں تو مقدار کم کر کے دیکھ لیجئے ، اب بھی تکلیف ہو تو صفائی کی کوئی اور تدبیر کیجئے، دانت بَہرحال صاف ہونے چاہئیں ۔ 
مَدَنی پھول:ہر طرح کی صفائی سنّت اور مطلوبِ شریعت ہے۔