Brailvi Books

مسجِدیں خشبوں دار رکھئے
2 - 23
 کام کیا ہے۔ (نَسائی ص۱۲۶حدیث۷۲۵)
فاروقِ اعظم اور مسجِد میں خوشبو
      سیِّدُنا فاروقِ اعظم  رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ ہر جُمُعَۃُ الْمُبارَک کو  مسجِدُالنَّبَوِیِّ الشَّریف صَاحِبِہَا الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام میں خوشبو کی دھونی دیاکرتے تھے۔   (مُسْنَدُ اَبِیْ یَعْلٰی ج۱ص۱۰۳حدیث۱۸۵) 
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! 	صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
مسجِدیں خوشبودار رکھئے!
	اُمُّ الْمُؤمِنِین حضرتِ سیِّدَتُنا عائشہ صِدّیقہ  رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَارِوایَت فرماتی ہیں : حضورِ  پُرنور ،شافِعِ یومُ النُّشُور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے مَحَلّوں میں مسجِدیں بنانے کاحکم دیااوریہ کہ وہ صاف اور خوشبودار رکھی جائیں ۔      ( ابوداوٗدج۱ص۱۹۷حدیث۴۵۵)
ائیر فریشنَر سے کینسر ہو سکتا ہے
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!معلو م ہوا مسجِدیں عُود ،لُوبان اوراگربتّی وغیرہ سے خوشبودار رکھنا کارِثواب ہے۔ مگر مسجِد میں ایسی دِیا سلائی(یعنی ماچِس کی تِیلی) نہ جلائیے جس سے بارُود کی بدبو نکلتی ہے کیوں کہ مسجِد کوبدبوسے بچانا واجِب ہے۔ بارُود کا بدبودَار دُھواں اندرنہ آنے پائے اتنی دُور باہَر سے لُوبان یا اگر بتّی وغیرہ سُلگا کرمسجِد میں لائیے۔ اگر بتّیوں کوکسی بڑے طَشْت وغیرہ میں رکھنا ضروری ہے تاکہ اِس کی راکھ مسجِدکے فرش