Brailvi Books

مسجِدیں خشبوں دار رکھئے
19 - 23
ہے۔بندھا بندھایا عمامہ شریف سر پر رکھ لینے اور اُتار کر رکھ دینے کے بجائے باندھتے وقت ایک ایک پیچ کر کے باندھئے اور اِسی طرح کھولنے کی ترکیب کیجئے۔اور بار بار ہوا لگنے کی وجہ سے نْ شَآءَاللہ عَزَّوَجَلَّ بد بوبھی دُور ہوگی۔ عمامہ و سر بند شریف، چادر اور لباس وغیرہ کو اُتار کر دھوپ میں ڈالنے سے بھی پسینے وغیرہ کی بد بو دُور ہو سکتی ہے۔نیز ان پر اچّھی اچّھی نیّتوں کے ساتھ عُمدہ عِطر لگاتے رہنا بھی بد بُو کو دُور کر سکتا ہے۔ضمناً عطر لگانے کی نیتیں او ر مواقع بھی مُلاحَظہ فرما لیجئے:  
خوشبو لگانے کی نیتیں اور مَواقِع
	فرمانِ مصطفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ : ’’مسلمان کی نیّت اسکے عمل سے بہتر ہے۔ ‘‘ (اَلْمُعْجَمُ الْکبِیرج۶ص۱۸۵حدیث ۵۹۴۲)
(۱)سنّتِ مصطَفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَہے اس لئے خوشبولگاؤں گا(۲)  لگانے سے قبل بِسمِ اللّٰہ(۳)خوشبو آنے پر لگاتے ہوئے دُرُود شریف اور(۴) لگانے کے بعد ادائے  شکرِ نعمت کی نیّت سے اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنکہوں گا(۵)ملائکہ اور (۶) مسلمانوں کو فرحت (خوشی)پہنچائوں گا(۷) عقل بڑھے گی تواَحکا مِ شرعی یاد کرنے اور سنتیں سیکھنے پر قوّت حاصِل کروں گا (امام شافِعی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْکا فی  فرماتے ہیں :عمدہ خوشبولگانے سے عقل بڑھتی ہے۔ (احیاء العلوم ج۱ ص۲۴۴)) (۸) لباس وغیرہ سے بدبودُور کرکے مسلمانوں کو غیبت کے گناہوں سے بچاؤں گا (کیونکہ کسی مسلمان کالباس وغیرہ بد بُودار ہو توبِلا اجازتِ شَرعی اُس کے