Brailvi Books

مسجِدیں خشبوں دار رکھئے
18 - 23
کے نہ نہائیں کہ نَمازیوں کیلئے وُضُو کے پانی کی تنگی ہو سکتی ہے اور موٹر بھی بار بار چلنے کی وجہ سے خراب ہوسکتی ہے نیز تب نہائیں جب غسل خانے فنائے مسجِد میں ہوں اگر خارِج مسجِد میں ہوں تو غسلِ جمعہ کی بھی اجازت نہیں صرف فرض غسل کی اجازت ہے )
عِمامہ وغیرہ کو بدبُوسے بچانے کا طریقہ
	بعض اسلامی بھائی کافی بڑے سائز کا عمامہ شریف باندھنے کا جذبہ تو رکھتے ہیں مگر صفائی رکھنے میں کوتاہی کر جاتے ہیں اور یوں بسا اوقات لاشُعُوری میں مسجِد کے اندر   ’’ بدبُو‘‘پھیلانے کے جُرم میں پھنس جاتے ہیں ۔ لہٰذا مَدَنی التِجا ہے کہ عمامہ،سر بند شریف اور چادر استِعمال کرنے والے اسلامی بھائی موسِم کے اعتِبار سے یا ضَرورتاً مزید جلدی جلدی انہیں دھونے کی ترکیب بناتے رہیں ، ورنہ مَیل کُچیل،پسینہ اورتَیل وغیرہ کے سبب ان چیزوں میں بد بو ہوجاتی ہے،اگر چِہ خود کو محسوس نہیں ہوتی مگر دوسروں کو بد بُو کے سبب کافی گِھن آتی ہے، خود کو اس لئے پتا نہیں چلتا کہ جس کے پاس زیادہ دیر تک کوئی مخصوص خوشبو یا بد بو ہو اِس سے اُس کی ناک اَٹ جاتی ہے ۔
عِمامہ کیسا ہونا چاھئے
	سَخت ٹوپی پر بندھے بندھائے عمامے کا استِعمال بھی اس کے اندر بد بو پیدا کر سکتا ہے ۔ اگر ہو سکے توباریک ململ کے ہلکے پُھلکے کپڑے کاعمامہ شریف استِعمال کیجئے اور اس کیلئے کپڑے کی ایسی ٹوپی پہنئے جو سر سے چِپڑی ہوئی ہو کہ ایسی ٹوپی پہننا بھی سُنّت