Brailvi Books

مسجِدیں خشبوں دار رکھئے
17 - 23
 ثابِت ہو گا۔
داڑھی کو بدبو سے بچائیے
      داڑھی میں اکثر غذائی اَجزا اٹک جاتے ہیں ، سونے میں بعض اوقات منہ کی بد بودار رال بھی داخِل ہو جاتی ہے اور اِس طرح بد بوآتی ہے لہٰذاوقتاً فوقتاً صابُن سے داڑھی دھو لینا مناسِب ہے۔اِسی طرح سر کے بال بھی وقتاً فوقتاً دھوتے رہئے۔ فرمانِ مصطَفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ:  ’’جس کے بال ہوں ان کا اکرام کرے۔‘‘(ابوداوٗد ج ۴ ص ۱۰۳ حدیث ۴۱۶۳ یعنی انہیں دھوئے ، تیل لگائے اور کنگھی کر ے ۔(اَشِعَّۃُ اللَّمعات ج۳ ص ۶۱۷)
خوشبودار تیل بنانے کا آسان طریقہ
   سر میں سرسوں کا تیل ڈالنے والا سر سے ٹوپی یاعمامہ اُتارتا ہے تو بعض اوقات بد بو کا بھپکا نکلتا ہے لہٰذا جس سے بن پڑے وہ عُمدہ خوشبو دار تیل ڈالے خوشبو دار تیل بنانے کا ایک آسان طریقہ یہ بھی ہے کہ کھوپرے کے تیل کی شیشی میں اپنے پسندیدہ عِطر کے چند قطرے ڈال کر حل کر لیجئے۔ خوشبو دار تیل تیّار ہے۔(خوشبو دار تیل بنانے کے مخصوص ایسینس بھی خوشبویات کی دُکانوں سے حاصِل کئے جاسکتے ہیں ) سر کے بالوں کو وقتاً فوقتاً صابن سے دھو تے رہئے۔
ہو سکے تو روز نہائیے
	 جس سے بن پڑے وہ روزانہ نَہائے کہ کافی حد تک بدن کی باہَری بدبو زائِل ہو گی اور یہ صحّت کیلئے بھی مُفید ہے۔ (مگرمُعتکِفین مسجِد کے غُسل خانوں میں بِلا سخت ضَرورت