گوشت ، مچھلی بیچنے والے
گوشت یا مچھلی بیچنے والے کے لباس میں سخت بدبو ہوتی ہے لہٰذاان کو چاہئے کہ فارِغ ہو کر اچّھی طرح نہائیں ، صاف لباس زیبِ تن فرمائیں ، خوشبو لگائیں اور پھر مسجِد میں آئیں ۔نہانا اور خوشبو لگانا شَرط نہیں صِرف مشورۃً عرض کیا ہے، کوئی بھی ایسی ترکیب کریں کہ بد بُو مکمَّل طور پر زائِل(یعنی دُور) ہو جائے۔
سونے سے منہ میں بدبو ہو جاتی ہے
سوتے میں پیٹ کی گندی ہوائیں اُوپر کی طرف اٹھتی ہیں ، لہٰذا بیدار ہونے پر منہ میں اکثر بدبُو ہوتی ہے۔ اِس ضِمن میں فتاوٰی رضویہ جلد 23 صَفْحَہ375 تا376 سے ’’ سُوال جواب ‘‘ مُلاحَظہ ہوں۔سُوال: سونے سے اُٹھ کر آیۃُ الکرسی پڑھنا کیساہے؟ بعض اُستاد حُقّہ پیتے ہیں اور شاگرد کو (قراٰن کریم) پڑھاتے جاتے ہیں ۔جواب: سونے سے اُٹھ کر ہاتھ دھوکر کُلّی کرلے اس کے بعد آیۃُ الکُرسی پڑھے، اگر منہ میں حُقّے وغیرہ کی بدبُو ہو یا کوئی کھانے پینے کی چیز ہو تو بِغیر کُلّی کئے تِلاوت نہ کرے۔ جو اُستاد ایسا کرتے ہیں بُرا کرتے ہیں ۔ واللّٰہُ تعالٰی اعلم۔(فتاوٰی رضویہ ج ۲۳ ص ۳۷۵،۳۷۶)ہمارے معطّر معطّر آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا وُجُودِ مسعود ہر وَقت مہکتا رہتا تھا،مزاجِ مُبارک میں نہایت نَفاست تھی ، مسواک سوتے وَقت سِرہانے رہتی،اٹھتے توسب سے پہلے مسواک کرتے۔ اَلْحَمْدُ للہ عَزَّوَجَلَّ سونے میں سرہانے مسواک رکھنا اور اُٹھ کر مسواک کرنا سنَّت