Brailvi Books

ماہنامہ فیضان مدینہ ربیع الثانی1438جنوری2017
90 - 90
کیا۔
آج بڑی سردی ہے!
فرمانِ مصطفَےٰ صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم :جب سخت گرمی ہوتی ہے تو بندہ کہتا ہے:’’لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللہ‘‘آج بڑی گرمی ہے !اے اللہ(عَزَّوَجَلَّ)! مجھے جہنَّم کی گرمی سے پناہ دے ،اللہ عَزَّوَجَلَّ دوزخ سے فرماتا ہے :’’میرا بندہ مجھ سے تیری گرمی سے پناہ مانگ رہا ہے اور میں تجھے گواہ بناتا ہوں کہ میں نے اسے تیری گرمی سے پناہ دی۔‘‘ اور جب سخت سردی ہوتی ہے تو بندہ کہتا ہے : ’’لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللہ‘‘ آج کتنی سخت سردی ہے !اے اللہ (عَزَّوَجَلَّ)!مجھے جہنَّم کی زَمْھَرِیر سے بچا۔ اللہ تعالیٰ جہنَّم سے کہتا ہے ’’میرا بندہ مجھ سے تیری زَمْھَرِیر سے پناہ مانگ رہا ہے اور میں نے تیری زَمْھَرِیر سے اسے پناہ دی ۔‘‘صحابۂ کرام عَلَیہمُِ الرِّضْوَان  نے عرض کی :جہنَّم کی زَمْھَرِیر کیا ہے ؟ فرمایا :وہ ایک گڑھا ہے جس میں کافِر کو پھینکا جائے گا تو سخت سردی سے اس کا جسم ٹکرے ٹکڑے ہو جائے گا۔(اَلْبُدُوْرُ السَّافِرَۃِ لِلسُّیُوطی، ص۴۱۸ حدیث۱۳۹۵)