Brailvi Books

ماہنامہ فیضان مدینہ ربیع الثانی1438جنوری2017
9 - 90
فضول جملوں کی چند مثالیں :ہاں بھئی کیا ہورہا ہے؟ یار! بجلی کی لوڈشیڈنگ بہت بڑھ گئی ہے، آج گرمی بہت ہے ، گاڑی کتنے میں خریدی ؟ نہ جانےٹریفک کب کھلے گی ! آپ کے شہر میں مہنگائی بہت ہے ،آپ کے علاقے میں  مکان کا کیا بھاؤ چل رہا ہے ؟ وغیرہ(جبکہ ان باتو کا کوئی صحیح مقصد نہ ہو) 
فضول باتوں سے بچنے کا آسان علاج : فضول بات منہ سے نکل جانے کی صو رت میں بطور ِ کفارہ 12بار اللہ اللہکہہ لیا کریں یا ایک بار درود شریف ہی پڑھ  لیں ، اس طرح کرنے سے ہو سکتا ہے شیطان ہمیں اس خوف سے فضول باتیں کرنے پر نہ ڈال دیں ۔ لکھ کر یا اشاروں میں بات میں بات کرنا بھی مفید ہے ،اللہ عَزَّوَجَلَّ عمل کی توفیق عطا فرمائے ۔آمین بجاہِ النبی الامین صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم 
ذکرو درود ہر گھڑی وردِ زباں رہے
میری فضول گوئی کی عادت نکال دو