جشنِ آزادی اوردعوتِ اسلامی
٭”یومِ آزادی“(14اگست) کے موقع پربانیِ دعوتِ اسلامی، امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے فرمان پرآزادی کے شکرانے میں دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات جامعۃ المدینہ، مدرسۃ المدینہ اور دارالمدینہ کے ہزاروں عاشقانِ رسول نے3دن کے مدنی قافلے میں سفرکرکے مختلف علاقوں میں دعوتِ اسلامی کا مدنی پیغام اور نیکی کی دعوت عام کرنے کی سعادت حاصل کی۔٭12،13،14 اگست، چشتی کابینہ (سردارآباد، فیصل آباد) کی مختلف ڈویژنوں سے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں عاشقانِ رسول نے ”خیبرپختونخواہ“ (KPK)میں 3دن کے مدنی قافلوں میں سفرکیا٭دعوتِ اسلامی نے یومِ آزادی کے موقع پر الیکٹرانک میڈیا (Electronic Media) مثلاً مدنی چینل ،سوشل میڈیا (Social Media)فیس بک (Facebook)، ٹوئٹر (Twitter)، واٹس ایپ (WhatsApp) وغیرہ پرزیادہ سے زِیادہ نیکیوں کی تحریک چلانے کی کوشش کی۔
رمضان اعتکاف اور دعوتِ اسلامی
دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول میں ہر سال ہزاروں عاشقانِ رسول ملک و بیرونِ ملک پورا ماہِ رمضان اورآخری عشرے کااعتکاف کرنے کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔ دُنیائے دعوتِ اسلامی کاسب سے بڑا اِعتکاف دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ باب المدینہ(کراچی)میں ہوتا ہے،جس میں بانیِ دعوتِ اسلامی،امیرِ اہلسنّت حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطارقادِری رضوی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ بنفسِ نفیس جلوہ فرما ہوتے ہیں اورہزاروں معتکفین کی مدنی تربیت فرماتے ہیں۔اَلْحَمْدُ لِلہِ عَزَّوَجَلَّ!اس سال (1437ھ، 2016ء) صرف پاکستان میں مجموعی طور پر 83(تراسی) مقامات پر پورے ماہِ رمضان کا اِعتکاف ہوا،جس میں تقریباً 10216 (دس ہزاردو سو سولہ)اسلامی بھائیوں نے اِعتکاف کیا، اِسی طرح 1490(ایک ہزارچار سو نوّے) مقامات پر آخری عشرے کا اِعتکاف ہوا،جس میں تقریباً 77406 (ستتّر ہزار چار سو چھ) اسلامی بھائیوں نے اِعتکاف کی سعادت پائی ۔
چاندرات(عیدالفطر) اورمدنی قافلے
اعتکاف کی سعادت پانے والے معتکفین میں سے کئی عاشقانِ رسول یادِ رمضان کے حسین لمحات کو برقراررکھنے اوراس مدنی مقصد”مجھے اپنی اورساری دُنیا کے لوگوں کی اِصلاح کی کوشش کرنی ہے۔اِنْ شَاۤءَاللہ عَزَّوَجَلَّ“کے مقدس جذبےکےتحت چاند رات سے ہاتھوں ہاتھ 3دن، 12 دن،1 ماہ اور 12ماہ کے مدنی قافلوں کے مسافر بنتے ہیں،کئی عاشقانِ رسول مختلف مدنی کورسزمثلاً63دن کے مدنی تربیتی کورس، 41 دن کے مدنی قافلہ و مدنی انعامات کورس اور کردار ساز کورس یعنی”12دن کامدنی کورس“ کے لیے بھی اپنے آپ کو پیش کرتے ہیں۔اس سال(1437ھ، 2016ء)چاند رات کو پاکستان بھر سے مجموعی طور پرتقریباً1041(ایک ہزار اِکتالیس) مدنی قافلوں میں تقریباً 7390(سات ہزار تین سو نوّے)عاشقانِ رسول نے سفر