Brailvi Books

ماہنامہ فیضان مدینہ ربیع الثانی1438جنوری2017
88 - 90
اہلسنّتدَامَت بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا تذکرہ فرماتے دعائے صحت فرمائی، جامعۃ المدینہ للبنات کی تعداد و کارکردگی کا سن کر بہت خوشی کا اظہار فرمایا۔ (بروز منگل 19.07.2016 )
٭مبلغین دعوت اسلامی نے مرکزالاولیا لاہورمیں سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخاراحمد چودھری سے ملاقات فرمائی اورانہیں دعوت اسلامی کے سنتوں بھرے اجتماع کی دعوت دی ۔ (بروزپیر 25.07.2016 )
 ٭ نیور وسرجن ڈاکڑمحمد شکیل اور ہارٹ اسپیشلسٹ شوکت میمن نے فیضان مدینہ آفندی ٹاؤن زم زم نگر حیدرآباد میں نگران مجلس مدنی قافلہ پاکستان  اوردیگرمبلغین ِ دعوت اسلامی سے ملاقات کی، اس موقع پرڈاکٹر محمد شکیل  نےتأثرات دیتے ہوئے کہا:میں پہلی بار فیضانِ مدینہ حیدر آباد(بابُ الاسلام سندھ) میں آیا اور یہاں کا ماحول دیکھ کر مجھے یہ اِحساس ہوا کہ میں آج سے پہلے یہاں کیوں نہیں آیا۔ یہاں کا طریقۂ  کار  اور  ماحول دیکھ کر میں اپنے دوستوں اور رِشتہ داروں سے یہ درخواست کروں گا کہ وہ ضرور یہاں  آئیں اور دیکھیں کہ اسلام کی تبلیغ  کیسے  کی جاتی ہے اور اس سے اسلام کا  کتنا نام روشن ہوتا اور اسلام پھیلتا ہے۔ ڈاکٹر شوکت میمن نے کہا: میں نے فیضانِ مدینہ آفندی ٹاؤن حیدر آباد (بابُ الاسلام سندھ) میں آکر یہاں کا ماحول دیکھا اور ہر  ہر  چیز کو  منظم(organized) پایا ۔ 
(بروز منگل 19.07.2016)