کا تعارف کروایا گیا تو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ یہ ایسا سلسلہ ہے کہ دنیا کے کسی بھی کونے میں کوئی شخص اگر اسلام کی یا مسلک کی معلومات حاصل کرنا چاہے تو ہر طرح کی سہولت کےساتھ اسے رہنمائی حاصل ہوگی، اور شعبہ مدرسۃ المدینہ آن لائن تبلیغ (دین)کا بہت نفیس اور حسین سلسلہ ہے۔مدنی چینل گھر گھر جس انداز میں اسلام کی خدمت کررہا ہے، اس کی مثال اس دور میں ملنا مشکل ہے۔ میں نے ایسے ایسے لوگوں کو دیکھا ہے کہ جن کو کلمے کا تلفظ بھی نہیں آتا تھا اور نماز پڑھنے کا طریقہ نہیں آتا تھا لیکن دعوتِ اسلامی کے اس مدنی چینل سے ان لوگوں نے بہت رہنمائی حاصل کی ، بہت کچھ سیکھا۔ جو بے نمازی تھے انہیں نمازی بننے کا موقع ملا، اللہ تعالی مدنی چینل کو قائم و بر قرار رکھے۔ آمین۔(بروز ہفتہ 23.07.2016)
٭حضرت داتا گنج بخش سیّدعلی ہجویری رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کے مزارپرانوارکی جامع مسجدکے خطیب حضرت مولانا مفتی حافظ ابوالضیا محمدرمضان سیالوی مَدَّظِلُّہ العَالیگذشتہ ماہ دعوت اسلامی کے دارالمدینہ (اسکول)مرکزالاولیا لاہورمیں تشریف لائے ،آپ نے دعوت اسلامی کی خدمات کے بارے میں فرمایا: آج دار المدینہ سبزہ زار میں حاضری کا شرف حاصل ہوا ہے، چونکہ میرا ایک عزیز اور ایک بیٹا رضاء الرحمٰن یہاں زیرِ تعلیم ہیں اور میرے ایک پیارے دوست اور بھائی بھی اپنے بیٹے کو یہاں داخل کروانا چاہتے ہیں اس سلسلے میں حاضری ہوئی ہے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ ہمیشہ کی طرح اس بار بھی دارُالمدینہ میں حاضر ہوکر یہاں کےتعلیمی نظام اور اس کے ساتھ ساتھ اَساتذہ اور ان کے سرپرستوں کے ذوق و شوق ، نبیٔ پاک صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم سے محبت، دین کی خدمت اور سرکارِ دو عالم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کی پیاری پیاری سنتو ں سے پیار(اوروابستگی )دیکھ کر بہت مسرت ہوئی ہے۔ جس ذوق وشوق اور لگن کے ساتھ یہ محنت کر رہے ہیں اِنْ شَآءَ اللہُ الْعَزِیر وہ وقت دُور نہیں کہ جب دعوتِ اسلامی اور اہلسنَّت و جماعت کے یہاں سے فارغ التحصیل ہونے والے ہمارے بچے اور بچیاں ملکِ پاکستان کی ترقی ،بہتری ، فلاح، امن ،محبت ،تعلیم ،میڈیکل اور سائنس وغیرہ تمام شعبہ جات میں اپنی خدمات سر انجام دیں گے اور ان کی پہچان نبیٔ پاک صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کی محبت اور آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کی سنتیں ہوں گی۔ اللہ تعالٰی انہیں مزیدترقی عطا فرمائے اور امیر اہلسنَّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کو صحتِ کاملہ عاجلہ نافعہ مستمرہ عطا فرمائے ۔ (بروزمنگل 02.08.2016)
٭ مبلغین دعوتِ اسلامی نے نے دار العلوم رضویہ ضیاء العلوم راولپنڈی (پنجاب) کا دورہ کیا اوردارالعلوم کے مہتمم اوربانی، خلیفہ ٔ قطبِ مدینہ ،استاذالعلما حضرت مولانا سیدحسین الدین شاہ ضیائی دَامَتْ برکَاتہُم العَالِیَہ سے ملاقات کی۔اس موقع پرانھوں نے امیر اہلسنت بانیِ دعوتِ اسلامی دَامَتْ برکَاتہُم العَالِیَہ کی صحت و تندرستی کے لئے دعا فرمائی۔(بروز ہفتہ 23.07.2016 )
٭رُکنِ شوریٰ ونگران پاکستان انتظامی کابینہ دیگراسلامی بھائیوں کے ہمراہ فقیہ العصر حضرت مفتی ابوسعیدمحمد امین مدظلہ العالی سردار آباد (فیصل آباد) کی خدمت میں حاضرہوئے۔ آپ نے بڑے خوشگوار اور محبت بھرے انداز سے امیرِ