14، 15 اگست 2016ء تنزانیہ میں اسلامی بہنوں کا تین دن کا رہائشی ”مدنی انعامات کورس “ہوا۔
(9) U.Kمیںفیضانِ حج و عمرہ کورس:
٭یوکے(U.K) میں 12 مقامات پر اسلامی بہنوں کا غیررہائشی ”فیضانِ حج و عمرہ کورس“ کروایا گیا۔ ٭ اسلامی بہنوں کی مجلس شعبۂ تعلیم کے تحت یوکے(U.K) میں 3 مقامات پر” فیضانِ تجوید ونماز کورس “ہوا۔
(10)اندرون و بیرون ملک مدنی قافلوں کا سفر :بانیِ دعوتِ اسلامی،امیر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ کی جلد صحت یابی پر پاکستان بھر سے3دن کے 811 مدنی قافلوں میں ہزاروں شرکاء نے سفر کیا جبکہ صرف چاند رات اور عیدالفطر کے دنوں میں ملک و بیرون ملک سے کم وبیش1191مدنی قافلوں میں کم وبیش 6642 شرکاء نے سفر کیا۔
(11) 12دن کامدنی مقصد کورس:بیرونِ ملک سفر کرنے کے خواہشمند اسلامی بھائیوں کیلئے دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ باب المدینہ (کراچی) میں 5 اگست سے 12 دن کا ”مدنی مقصد کورس“ شروع ہوا۔اس کورس میں فرض علوم کے ساتھ ساتھ بیرونِ ملک مدنی کام کرنے کا طریقہ کار اور پیش آنے والے مسائل سے آگاہی اور ان کا حل سکھایا جاتا ہے۔ یہ کورس عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ باب المدینہ (کراچی )میں ہر2 ماہ میں ایک بار ہوتا ہے۔
شخصیات کی مدنی خبریں
٭دعوت اسلامی کےعالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ باب المدینہ کراچی میں علماء وشخصیات کی آمدہوتی رہتی ہے ۔ گذشتہ دنوں حضرت پیرسائیں میاں عبدالخالق قادری مَدَّظِلُّہُ الْعَالی(خانقاہ عالیہ بھرچونڈی شریف ضلع گھوٹکی) صاحِبِ تصانیف کثیرہ حضرت مولاناابوالحقائق غلام مرتضیٰ مجددی مدظلہ العالی(مدرس جامعہ اجمیریہ مجددیہ جامع مسجدنورمدینہ ٹاؤن شپ گوجرانوالہ)استاذالقراء حضرت مولاناقاری خادم حسین سعیدیمدظلہ العالی(پرنسپل جامعۃالسعیدیہ للبنات خوشحال کالونی مدینۃ الاولیاءملتان)اوردیگرشخصیات نےعالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ باب المدینہ کراچی کے مختلف شعبہ جات کادورہ فرمایا۔ حضرت مولانا غلام مرتضیٰ ساقی مجددی مَدَّظِلّہ العَالی نےاس موقع پرعالمی سطح پرہونےوالی خدمات دعوت اسلامی کو خوب سراہا تے ہوئے ارشاد فرمایا:دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکزباب المدینہ کراچی میں حاضر ہیں اور مختلف شعبہ جات کے اندر بھی حاضری ہوئی، اسلامی بھائیوں نے بڑے پیار و محبت کے ساتھ استقبال کیا،فیضانِ مدینہ ایک عظیم الشان دینی اوراشاعتی مرکز ہے، اس میں جس بھی شعبے کو دیکھا جائے تو انسان کی عقل دنگ رہ جاتی ہے، جس انداز میں یہاں دین اور مسلک کا کام کیا جارہا ہے،میں سمجھتا ہوں کہ اس وقت اگر جائزہ لیا جائے تو وہ دعوتِ اسلامی ہی کا حصہ ہے،بالخصوص دعوتِ اسلامی کےبانیِ حضرت علامہ مولانا محمد الیاس قادری ضیائی دَامَتْ برکَاتہُم العَالِیَہ جنہوں نے بڑے خلوص اور حسن نیت کے ساتھ دعوتِ اسلامی کی بنیاد رکھی تو اللہ تعالی نے ان کے خلوص کی برکت سے دعوتِ اسلامی کو مزید ترقیاں عطا فرمائیں، اور الْحَمْدُ للہِ عزوجل یہ سلسلہ بڑھ رہا ہے، مستقبل میں مزید بڑھتا چلاجائے گا، جس انداز میں شعبہ جات