نیت سے3 دن کے مدنی قافلے میں بھی سفر کی سعادت پائی۔
٭6اگست2016ء بروز ہفتہ امریکہ کی اسٹیٹ جارجیا (Georgia) کے شہر اٹلانٹا (Atlanta) میں دعوتِ اسلامی کے نئے مدنی مرکز ”فیضانِ مدینہ“ کے افتتاح کے سلسلے میں سُنّتوں بھرا اجتماع ہوا۔ تقریباً ڈیڑھ ایکڑ پر محیط اس فیضانِ مدینہ میں مسجد، مدنی مُنّوں کیلئے مدرسۃ المدینہ،جامعۃ المدینہ اور دعوتِ اسلامی کے دیگر شعبہ جات قائم ہوں گے۔اِنْ شَاۤءَ اللہ عَزَّوَجَل
(4)ایران میں فیضان ِ قرآن کورس :دعوتِ اسلامی کے تحت اِیران کے شہر بمباسری (Bambasari) میں 30دن کا”فیضانِ قران کورس“جاری ہے ۔اس کورس میں تجوید کے ساتھ قرانِ کریم سکھانے کے علاوہ طہارت، وضو وغسل ، نماز کے احکام، باطنی گناہوں سے آگاہی،اخلاقی تربیت اور دعوتِ اسلامی کا مدنی کام کرنے کا انداز بھی سکھایا جاتا ہے ۔
(5)نیپال (Nepal) میں امامت کورس:نیپال کے شہر نیپال گنج (Nepal Gunj) میں دعوتِ اسلامی کے تحت 126 دن کا ”امامت کورس“جاری ہے۔اس سے پہلے معلم امامت کورس میں امامت کورس کروانے کے اہل اسلامی بھائیوں کی تربیت کی گئی۔
(6) اِٹلی (Italy) کے شہر بلونیا میں مدنی کام:اٹلی کے شہر بلونیا (Bologna) میں 12,13,14 اگست،3دن کا تربیتی اجتماع ہوا،جس میں 350سے زائد اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔اسی دوران یہاں اسلامی بہنوں کا 3دن کا” رہائشی مدنی کام کورس“ بھی ہوا۔٭اٹلی کےشہر Brescia میں اسلامی بہنوں کا 3دن کا رہائشی مدنی انعامات کورس ہوا۔ ٭اسلامی بہنوں کی مجلس شعبہ تعلیم کے تحت 10 شوال المکرم1437ھ کو اِٹلی میں 10مقامات پر” فیضانِ تجوید ونماز کورس “کروایا گیا،جس میں کثیراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
(7)ہند (India) میں مدنی کام: ٭ اس سال شوال المکرم 1437ھ سے ہند کے مختلف شہروں تاجپور شریف (ناگپور)، کلیر شریف، عطار آباد (ٹھاکردوارہ، Thaku-rdwara)، بھوج، راجوڑی، پلوامہ (کشمیر) میں درس ِ نظامی (عالم کورس ) کروانے کیلئے 6 نئے جامعات المدینہ کا آغاز ہوا۔٭ دعوتِ اسلامی کی مجلس جامعۃ المدینہ اور مجلس مدنی کورسز کے تحت ہند کے شہر احمد آباد اور آکولہ میں 2مقامات پر 126 دن کا ”امامت کورس“اور حیدرآباد دکن اور احمد آباد کے 3 مقامات پر 63 دن کا ” فیضانِ قران کورس “ جبکہ چینئی آندھرا پردیش میں ”فیضانِ نماز کورس“جاری ہے٭ ہند میں ہی 2 مقاما ت پر اسلامی بہنوں کے لیے ”فیضانِرَفِیْقُ الْحَرَمَیْن کورس“ کروایا گیا ۔٭ اسلامی بہنوں کی مجلس شعبۂ تعلیم کے تحت ہند میں 10 مقامات پر ”فیضانِ تجوید ونماز کورس “ ہوا۔
(8)اِیسٹ افریقہ (East Africa) میں مدنی کام: ٭اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ ایسٹ افریقہ کے2 مقامات یُوگنڈا (Uganda) اور دارالسّلام تنزانیہ (Tanzania) میں مدنی مُنّوں کیلئے مدرسۃ المدینہ(حفظ ) کا آغاز ہوا ۔٭ 13،