[دعوتِ اسلامی کی بیرون ِملک کی مدنی خبریں(Overseas) ]
دُنیا بھر میں فضلِ ربّ(عَزَّ وَجَلَّ) سے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کی دُھوم دھام ہے۔بانیِ دعوتِ اسلامی،امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہکے عطا کردہ مدنی مقصد ”مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے۔اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ“پر عمل کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین اوردیگرمبلغین ملک و بیرونِ ملک نیکی کی دعوت عام کرنے کے لیے سفر کرتے رہتے ہیں۔ان میں سے چند مبلغین کے سفر اورمختلف ممالک میں مدنی کاموں کی کچھ تفصیلات ملاحظہ فرمائیے:
(1)مختلف ممالک میں سفر:گزشتہ تقریباً2ماہ میں اراکینِ شوریٰ اورمبلغین دعوتِ اسلامی کا ان ممالک اورشہروں میں سفررہا:
(۱)ساؤتھ افریقہ(South Africa) کے شہر: جوہانسبرگ (Johannesburg)، ڈربن(Durban)،پریٹوریا(Pretoria)ویلکم (Welkom)اور کیپ ٹاؤن (Cape Town) ۔
(۲)ملائیشیا(Malaysia)کے شہر: کوالالمپور(Cola Lumpur)
(۳)امریکہ (America) کےشہر: بروکلین نیویارک (Brooklyn New York)، بالٹی مور میری لینڈ(Baltimore Maryland)، شکاگو الینوئے (Chicago Illinois)، اٹلانٹا جارجیا (Atlanta Georgia)، ڈیلاس ٹیکساس(Dallas Texas) اور ہیوسٹن ٹیکساس (Houston Texas) ۔
(۴)کینیڈا (Canada) کے شہر: وینکؤور (Vancouver) کیلگری(Calgary)، ریجائنہ (Regina)، ونی پگ (Winnipeg) مونٹریال (Montreal) اوٹاوہ (Ottawa) اور ٹورنٹو (Toronto)۔
(۵)رُوس (Russia)کےشہر: ماسکو (Moscow) اور سینٹ پیٹرز برگ (Saint Petersburg) ۔
(2) ملائیشیا (Malaysia)میں تربیتی اجتماع:
4شوال المکرم1437 ھ کو ملائیشیا (Malaysia)کے شہر کوالالمپور (Cola Lumpur) میں دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران کا تربیتی اجتماع ہوا ۔
(3) امریکہ (America)میں مختلف مدنی کام :
فیضانِ مدینہ مسجد سیکرامنٹو کیلیفورنیا (Sacramento California) میں دعوت ِ اسلامی کے تحت اجتماعی تربیتی اعتکاف ہوا،جس میں 50 اسلامی بھائی آخری عشرے کیلئے معتکف تھے۔معتکفین نے عید الفطر کے دن کینیڈا (Canada)کے شہر وینکؤور (Vancouver)میں مدنی قافلے میں سفر بھی فرمایا۔
٭اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ ریجائنہ (Regina) میں دعوتِ اسلامی نے چرچ (Church) خرید کر مسجد تعمیر کی ہے۔
٭ٹورنٹو (Toronto) میں اسلامی بھائیوں نے بانیِ دعوتِ اسلامی، امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی جلد شفا یابی کی