پرہوا،جس میں2531 مدنی مُنّیوں نے شرکت کی ۔
مجلسِ حج و عمرہ (اسلامی بہنیں)
گزشتہ 2ماہ میں مجلسِ حج وعمرہ (اسلامی بہنیں )کے تحت پاکستان میں 153 مقامات پر”حج تربیتی اجتماعات“ہوئے جس میں تقریباً 7279اسلامی بہنوں نے شرکت کی سعادت پائی۔
اگلےشمارے میں دیگرشعبہ جات میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کی جھلکیاں پیش کی جائیں گی۔ اِنْ شَاۤءَاللہ عَزَّوَجَلَّ
(11)مجلس عُشر و اطراف گاؤں
ایک اندازے کے مطابق پاکستان کی % 70سے زائد آبادی دیہاتوں پر مشتمل ہے، دیہاتوں میں رہنے والے مسلمانوں کو نیکی کی دعوت دینے کے لئے دعوتِ اسلامی کی مجلس عُشر و اطراف گاؤں قائم کی گئی ہے، اَلْحَمْدُلِلہِ عَزَّوَجَلَّیہ مجلس دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کے لئے عُشر بھی جمع کرتی ہے اور دیہاتوں میں رہنے والوں کو مدنی ماحول سے وابستہ کر کے نماز و سنّت کا پابند بنانے کی کوشش بھی کرتی ہے، اَلْحَمْدُلِلہِ عَزَّوَجَلَّاس مجلس کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ (کراچی) میں 3 دن کے تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا، جس میں ملک بھر کے سینکڑوں دیہاتوں سے کم و بیش چھ ہزار (6000) اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ اس تربیتی اجتماع میں دارالافتاء اہلسنّت کے مفتیانِ کرام اور نگران و اراکینِ شوری نے تربیتی بیانات فرمائے، اختتام پر ساڑھے چار سو (450) سے زائد اسلامی بھائیوں نے اپنے آپ کو 12 ماہ ، 92 دن، 63 دن، 41 دن اور 12 دن کے لئے پیش کیا۔
٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭