(7)مجلس تحفظِ اوراقِ مقدسہ
دعوتِ اسلامی کے 103شعبہ جات میں سے ایک شعبہ ”مجلس تحفظِ اوراقِ مقدسہ“ بھی ہے، جس کے تحت پاکستان کے تقریباً 150 سے زائد شہروں میں مختلف مقامات پر 27000 (تئیس ہزار) باکس(Box) لگائے جا چکے ہیں اور اب تک اوراقِ مقدسہ کے تقریبا 2 لاکھ تھیلے محفوظ کیے جا چکے ہیں۔پچھلے 2 ماہ میں تقریباً 6080 تھیلے محفوظ کیے گئے اور2ہزار سے زائد نئے باکس(Box)لگائے گئے۔
(8)مجلس رابطہ بالعلماء والمشائخ
دعوتِ اسلامی کا ایک شعبہ ”مجلسِ رابطہ بالعلماء و المشائخ“ بھی ہے جس کے تحت پچھلے 3 ماہ میں اہلسنّت کے جامعات و مدارس کے تقریبا 500 سے زائد طلبائے کرام نے دعوت اسلامی کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کی۔500 سے زائد علماء و مشائخ،ائمہ و خطباء سے مجلس کے ذمہ داران نے ملاقات کی سعادت پائی۔اہلسنّت کے 140 سے زائد جامعات و مدارس میں مجلس کے ذمہ داران نے حاضری کی سعادت حاصل کی۔ پاکستان بھر کے مختلف شہروں میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مراکز میں 170 سے زائد علماء و مشائخ نے دورہ فرمایا۔
(9)شعبہ مدنی تربیت گاہیں(اسلامی بہنیں)
شعبہ مدنی تربیت گاہیں (اسلامی بہنیں )کے تحت اسلامی بہنوں کے بارہ روزہ12دن کے رہائشی کورسز تقریباً سارا سال جاری رہتے ہیں۔اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّوَجَلشوال المکرم تا ذُوالقعدۃ الحرام1437 ھ میں 4کورسز (خصوصی اسلامی بہن کورس، فیضانِ قرآن کورس،فیضانِ نماز کورس،مدنی کورس) پاکستان کے 7 شہروں:”باب المدینہ کراچی،مرکز الاولیاء لاہور، مدینۃ الاولیاء ملتان، راولپنڈی، گلزارِ طیبہ(سرگودھا)،گجرات اور سردارآبادفیصل آباد“میں ہوئے ۔ان میں 743اسلامی بہنوں نے شرکت کی سعادت پائی۔
(10) مجلس کورسز(اسلامی بہنیں)
اسلامی بہنوں کی مجلس کورسزوقتاًفوقتاً ملک وبیرونِ ملک اسلامی بہنوں کو کورسز کرواتی ہے۔یہ کورسز غیر رہائشی ہوتے ہیں اوران کا دورانیہ روزانہ تقریباًدوگھنٹے ہوتا ہے۔ان کے ایام کی تعدادمختلف ہوتی ہے مثلاً 12 دن ،30 دن ،92 دن وغیرہ۔ ان کورسزکے مقاصدمیں مختلف شعبوں کی اسلامی بہنوں کومدنی ماحول کے قریب لانا اورفرض علوم حاصل کرنے کا جذبہ بیدارکرنا ہے۔گزشتہ 2ماہ میں اس مجلس کے تحت 3 کورسز ہوئے: ٭ پاکستان میں 83 مقامات پر ہونے والے”فیضانِ حج و عمرہ کورس“ میں1021 اسلامی بہنوں نے شرکت کی٭ پاکستان میں 154 مقامات پر”فیضانِ تجوید و نماز کورس“ میں 2297 اسلامی بہنیں شریک ہوئیں ٭گرمیوں کی چھٹیوں سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے پہلی سے تیسری کلاس کی مدنی مُنّیوں کے لیے پاکستان میں 139مقامات پر”فیضانِ حسنینِ کریمین“ کورس ہوا جس میں 2579مدنی مُنّیوں نے شرکت کی۔اسی طرح یہ کورس چوتھی (4th) سے آٹھویں (8th) کلا س کی مدنی مُنّیوں کے لیے پاکستان میں 153مقامات