(3)مدرسۃ المدینہ(للبنین وللبنات)
٭ دعوتِ اسلامی کے مدارس المدینہ سے حفظِ قرآن کی سعادت پانے والے حُفّاظ ہر سال سینکڑوں مساجدِ اہلسنّت میں تراویح میں قرآنِ پاک(مصلّٰی)سُنتے،سُناتے ہیں۔پچھلے سال (1436ھ،2015ء) کی نسبت اس سال (1437ھ، 2016ء) میں تقریباً5557(پانچ ہزارپانچ سوستاون) حُفاظ کا اضافہ ہوا، جنہوں نے تراویح میں قرآنِ پاک سُننے/سُنانے کی سعادت حاصل کی٭ پاکستان بھر میں اس سال مدرسۃ المدینہ(للبنین وللبنات) میں17317(سترہ ہزارتین سوسترہ) نئے داخلے ہوئے۔ ٭اس سال مدرسۃ المدینہ کے تقریباً 14754 (چودہ ہزار سات سوچَوَّن) اورجامعۃ المدینہ کے تقریباً 3280 (تین ہزاردوسواسّی)حُفاظ نے تراویح میں قرآنِ پاک (مصلّٰی) سُننے/سُنانے کی سعادت حاصل کی۔
(4)مجلس مکتوبات و تعویذاتِ عطاریہ
٭واٹس ایپ(WhatsApp) پر بیرونِ ملک کے اسلامی بھائیوں اوراسلامی بہنوں کے لئے استخارہ کی سروس کا آغاز کیا گیا ہے، جس سے ماہانہ ہزاروں اسلامی بہنیں اور اسلامی بھائی فیضیاب ہو رہے ہیں۔اس کی تفصیلات دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ (www.dawateislami.net) پر دیکھی جا سکتی ہیں۔٭بانیِ دعوتِ اسلامی،امیر اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے بذریعہ واٹس ایپ (WhatsApp) مرید یا طالب ہونے کی سروس شروع کی گئی ہے،جس سے ماہانہ ہزاروں اسلامی بھائی اوراسلامی بہنیں فائدہ حاصل کر رہے ہیں۔ اس نمبر ((+923212626112 پر واٹس ایپ (WhatsApp) کے ذریعےرابطہ کیا جا سکتا ہے۔٭ مدنی چینل پر بنگلہ اور انگلش زبان میں بھی”روحانی علاج “ کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔
(5)مجلس خُدّامُ المساجد
مجلس خدام المساجد(پاکستان)کے تحت (جون اور جولائی 2016ء) میں دعوتِ اسلامی کو مساجد کے لیے 93پلاٹس حاصل ہوئے۔ 13 مساجد کی تعمیرات مکمل ہوئیں،48نئی مساجد کی تعمیرات شروع ہوئیں اور48مساجد میں باقاعدہ نمازوں کا سلسلہ شروع ہوا ۔فی الوقت پاکستان میں تقریباً500 مساجد زیرِ تعمیر ہیں۔
(6)مجلس مدنی کورسز
دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول میں ذِمہ دارانِ دعوتِ اسلامی کے علاوہ دیگر عاشقانِ رسول کی بھی مدنی تربیت کا سلسلہ جاری رہتا ہے،اس سلسلے میں وقتاً فوقتاًمختلف کورسز کا اِنعقاد کیا جاتا ہے۔ مجلسِ مدنی کورسز کے تحت جولائی 2016ء (شوال المکرم 1437ھ) میں پاکستان بھر میں”12دن کے 18مدنی کورس “ ہوئے۔ جن میں729عاشقانِ رسول نے کورس کرنے کی سعادت حاصل کی۔یادرہے!یہ وہ مدنی کورس ہے،جس کے بارے میں بانیِ دعوتِ اسلامی،امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہفرماتے ہیں کہ:”یہ کِردار ساز کورس ہے۔“ اللہ کرے کہ ہر دعوتِ اسلامی والا”12دن کا مدنی کورس “کرے، کوئی محروم نہ رہے۔