Brailvi Books

ماہنامہ فیضان مدینہ ربیع الثانی1438جنوری2017
80 - 90
اے دعوت اسلامی تیری دھوم مچی ہے
[دعوت اسلامی کے  شعبہ جات کی مدنی خبریں]
دُنیا بھر میں فضلِ ربّ(عَزَّ  وَجَلَّ) سے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کی دُھوم دھام ہے۔دعوتِ اسلامی اپنا پیغام دُنیا کے کم و بیش 200ممالک میں پہنچانے کے ساتھ ساتھ 103شعبہ جات میں دین ِ متین کی خدمت سرانجام دے رہی ہے،ان میں سے چندشعبہ جات میں ہونے والے مدنی کاموں کی  مختصرجھلکیاں ملاحظہ فرمائیے:
 (1)جامعۃ المدینہ (للبنین)
 ٭دعوتِ اسلامی کے جامعۃ المدینہ(للبنین) سے اس سال پاکستان بھرمیں تقریباً 365(تین سو پینسٹھ)مدنی اسلامی بھائیوں کی دستاربندی ہوئی،اس سلسلے میں6شہروں(باب المدینہ کراچی،زم زم نگر حیدرآباد،مدینۃ الاولیاء ملتان، سردار آباد فیصل آباد، مرکز الاولیاء لاہور اور اسلام آباد)میں دستارِ فضیلت کےاجتماعات کا انتظام کیا گیا تھا۔اس دوران سالانہ اِمتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں مدنی تحائف بھی تقسیم کیے گئے۔٭ جامعۃ المدینہ کے تحت12، 13، 14 اگست کو ہزاروں اسلامی بھائیوں  نے 3دن کے مدنی قافلوں میں سفرکیا ،جن میں طلباء کے علاوہ اساتذۂ کرام اور مدنی عملے کے اسلامی بھائی بھی شامل تھے۔٭جامعات المدینہ میں اس سال تادمِ تحریر پاکستان بھر میں 5891(پانچ ہزارآٹھ سو اکانوے)نئے داخلے ہوئے۔
 (2)جامعۃ المدینہ (للبنات)
٭دعوتِ اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ(للبنات)میں ہزاروں اسلامی بہنیں،درسِ نظامی (عالمہ کورس)اور”فیضانِ شریعت کورس“ کر رہی ہیں، تادمِ تحریرملک و بیرونِ ملک 231(دو سو اِکتیس)جامعات المدینہ(للبنات)میں 13548(تیرہ ہزارپانچ سواَڑتالیس)اسلامی بہنیں  علمِ دین حاصل کر رہی ہیں۔ ٭اب تک(1437ھ) کم وبیش 2607(دوہزارچھ سو سات) اسلامی بہنیں درسِ نظامی کرنے کی سعادت حاصل کر چکی ہیں۔ ٭اس سال پاکستان بھر میںاَلْحَمْدُلِلّٰہِ عزوجل 12نئے جامعات المدینہ(للبنات) کا آغاز ہوا۔٭اس سال 4928 (چارہزارنوسواٹھائیس)نئے داخلے ہوئے٭16اگست 2016ء کوجامعات المدینہ (للبنات)سے درسِ نظامی(عالمہ کورس)میں کامیاب اسلامی بہنوں کی رِدا پوشی کے لیے ملک بھر میں 11مقامات پر اجتماعات کی ترکیب بنی، جن میں1160(ایک ہزارایک سو ساٹھ)مَدَنیّہ اسلامی بہنوں نے”رِداپوشی“کی سعادت حاصل کی۔رِدا پوشی بنتِ عطارؔکے علاوہ،اراکینِ عالمی مجلسِ مشاورت اور دیگر اہم ذِمہ داراسلامی بہنوں نے فرمائی۔٭رِدا پوشی کے ساتھ ساتھ ملک و بیرونِ ملک جامعات المدینہ (للبنات )میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران حضرت مولاناحاجی ابوحامد محمد عمران عطاریمُدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے مدنی چینل کے ذریعے سُنّتوں بھرا بیان  فرمایا۔
اس دوران سالانہ اِمتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات میں مدنی تحائف بھی تقسیم کیے گئے۔