Brailvi Books

ماہنامہ فیضان مدینہ ربیع الثانی1438جنوری2017
79 - 90
سردی سے بچنے کے 11 مدنی پھول
(1)اپنے کانوں کی حفاظت اور ان کو گرم رکھنے کیلئے مناسب بندوبست کیجئے۔
(2)ننگے پاؤں  چلنے سے بچئے اور موٹی جُرابیں ، موزے اور بند جوتوں کا استعمال کیجئے ۔(چمڑے کے موزے استعمال کرنے کے شرعی احکامات سیکھنےکے لئےمکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ کتاب ”بہارِ شریعت “ جلد اوّل،دوم،ص362تا367 کا مطالعہ کرلیجئے)
(3)سردی سے بچنے کیلئے ہفتے میں کم از کم دو بار اُبلا ہوا انڈا  استعمال کیجئے۔
(4)موسمی پھلوں(موسمبی،سیب،کیلا)اور تازہ سبزیوں کا استعمال کیجئے ۔
(5)سردی کے موسم میں پانی اور پھلوں کے جوس کا زیادہ استعمال فائدہ مند ہے۔
(6)سردی کے موسم میں ٹھنڈے اور خشک موسم کی وجہ سے پاؤں کی ایڑیاں اور ہونٹ  خشک ہوکر پھٹ جاتے ہیں ،اس صورت میں لِیکوڈ گلیسریں(Liquid Glycerine)اور ویزلین(Vaseline)کا استعمال کیجئے۔
(7)حتّی الامکان وقت ملنے پر کچھ دیر کیلئے دھوپ میں بیٹھئے۔ (دھوپ کی اہمیت و افادیت کا مطالعہ کرنے کے لئے شیخِ طریقت ،امیرِ اہلِسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کی کتاب ”گھریلو علاج“ ص19 تا22 کا مطالعہ کیجئے)
(8)سردی کے موسم میں اکثر نزلہ ،زُکام ہوجاتا ہے ،اس صورت میں گرم پانی میںVicks ڈال کر بھاپ لیجئے۔
(9)نزلہ ،زکام کی شکایت کی صورت میں دیسی جڑی بوٹیوں کا جوشاندہ فائدہ مند ہے۔(دائمی نزلے کے 5علاج وغیرہ کا مطالعہ کرنے کےلئے شیخ ِ طریقت ،امیرِ اہلِسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کی کتاب ”گھریلو علاج “ ص51تا52کا مطالعہ کیجئے)
(10)خالی زمین پر نہ سوئیں ،سردی کی وجہ سے بیمار ہونے کا خدشہ ہے ،موٹا کپڑا بچھالیجئے یا موٹا بستر استعمال کیجئے۔
(11)سردی کے موسم میں موٹر سائیکل پر سفر کرنا خطرناک ہوسکتا ہے ،اگر موٹر سائیکل پر سفر کرنا پڑے تو ہیلمِٹ اور گرم لباس پہن لیجئے۔