Brailvi Books

ماہنامہ فیضان مدینہ ربیع الثانی1438جنوری2017
78 - 90
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہکا بچوں کے اغوا سےحفاظت کا خصوصی تعویذبھی لیا جاسکتاہے ۔
مدنی پھولوں کا گلدستہ
(بزرگانِ دینرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہمکے انمول فرامین جن میں علم وحکمت کے خزانے چھپے ہوتے ہیں ،ثواب کی نیت سے انہیں  زیادہ سے زیادہ عام کیجئے)
حضرتِ سیِّدنا ابوبکر صدّیق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ
کوئی جانوراسی وقت شکارہوتااوردرخت اُسی وقت کاٹاجاتا ہے جب وہ ذکراللہ سے غافل ہوجائے۔(مصنف ابن ابی شیبہ،ج8،ص146)
حضرت سیِّدنا عمر فاروق اعظم  رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ 
توبہ کرنے والوں کی صحبت میں بیٹھوکہ وہ سب سے زیادہ نرم دل ہوتے ہیں۔(مصنف ابن ابی شیبہ،ج8،ص150)
حضرت سیِّدنا عثمان غنی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ 
اگر تمہارے دل پاک ہوں تو کلامِ الٰہی(قرآن کریم) سے کبھی بھی سیر نہ ہوں۔(فضائل الصحابہ لاحمد بن حنبل،ج1،ص585)
حضرت سیِّدنا علی المرتضی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ 
عمل سے بڑھ کر اس کی قبولیت کا اہتمام کرو اس لئے کہ تقویٰ کے ساتھ کیا گیا تھوڑا عمل بھی بہت ہوتا ہے اور جو عمل مقبول ہو جائے وہ کیونکر تھوڑا ہو گا۔(تاریخ ابن عساکر،ج42،ص511)
 حضرت سیِّدنا عبد اللہ بن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ 
تعریف یا بُرائی کرنے میں جلدی نہ کرو،کیونکہ آج تجھے اچھے لگنے والے کل بُرے اور آج بُرے لگنے والے کل اچھے لگیں گے۔(حلیۃ الاولیاء،ج4،ص279)
حضرت سیِّدنا امام حسن رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ 
سب سے بڑی عقلمندی پرہیزگاری اور سب سے بڑی حماقت فسق وفجور (گناہ ونافرمانی )ہے۔(مصنف ابن ابی شیبہ،ج7،ص277)