(۲)حضرت مولانا سیّدحمزہ علی قادری صاحب کے نام
نحمدہ ونصلی ونسلم علی النبی الکریمشہزادۂ عالی وقار، باپوئے آبرو دار، پیر طریقت سید حمزہ علی قادری!السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ اللہ تعالیٰ آپ پر رحمتیں نازل فرمائے، آپ درجے میں تو یقیناً مجھ سے بڑے ہی ہیں لیکن عمر میں بھی بڑے ہیں۔ باوجود علالت نقاہت کے آپ وہیل چیئر پر سوار ہو کر میری عیادت کے لیے تشریف لے آئے ، کیونکہ میں تو آپ کی دعا اور کرم سے کھڑا ہوں ۔آپ تشریف لائے،دل جوئی ہوئی، اپنی دعاؤں سے نوازا ،تقبل اللّٰہ تعالٰی ،اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے، میں آپ کا بہت شکر گزار ہوں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو خوب صحت دے اور خوب خوب خوب شانِ مصطفی صلّی اللہ عَلیْہِ وَسلّم بیان کرتے رہیں، عظمتِ مصطفے صلّی اللہ عَلیْہِ وَسلّم کے ڈنکے بجاتے رہیں، اللہ تعالیٰ آپ کے نانا جان کے صدقے میں آپ کو شفائے کاملہ،عاجلہ نافعہ عطا فرمائے، صحت، راحت عافیت، ہمتوں، مدنی کاموں، سنتوں، عبادتوں ریاضتوں بھری طویل زندگی عطا فرمائے۔تمام مریدین، محبین، اہل خانہ سب کو سلام سلام اور شکریہ، جزاک اللہ خیرا، جزاکما اللہ دونوں حضرات کا شکریہ، یہ تشریف لائے اور کوئی بھی ساتھ ہوں تو مجھے پتا نہیں ہے، سب کو اللہ دونوں جہان کی برکتیں عطا فرمائے، خوب پھلیں پھولیں اور پیارے آقا صلّی اللہ عَلیْہِ وَسلّم کی عظمت و شان کے ڈنکے بجاتے رہیں۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد