Brailvi Books

ماہنامہ فیضان مدینہ ربیع الثانی1438جنوری2017
75 - 90
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! 	صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
 (۴)مفتی محمدرفیق الحسنی صاحب کے نام
نحمدہ و نصلی و نسلم علی رسولہ النبی الکریم سگِ مدینہ محمد الیاس عطا ر قادری رضوی عفی عنہ کی جانب سے محسن و کرم فرما حضرت علامہ مولانا مفتی رفیق الحسنی صاحب اطال اللہ عمرکم السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
اللہ تعالی آپ کو خوش رکھے،صحت و عافیت سے مالا مال فرمائے،مجھ گناہگاروں کے سردار کی عیادت کی خاطروقت نکال کر تشریف لے آئے،اللہ تعالی آپ کا آنا جانا قبول فرمائے۔جزاک اللہ خیرا ،  اللہ تعالی آپ کو بے حساب مغفرت سے مشرف فرمائے،آپ کے علم و عمل میں مدینے کے بارہ چاند لگائے،آپ کی اسلامی خدمات قبول فرمائے،مزید آپ کو خدمتِ دین کے لئے طویل حیات باعافیت عطا فرمائے۔بے حساب مغفرت سے آپ مشرف ہوں،آپ کی آل بھی علمِ دین کے ڈنکے بجاتی رہے اور آپ کے تلامذہ بھی خوب خوب خوب اسلام کی خدمت کریں،دنیا میں پھیل جائیں اورصحیح خطوط پر اسلام کی خدمت کرنے کی سعادت پائیں۔بے حساب مغفرت کی دعا کے لئے ملتجی ہوں۔حضورِ والا اپنے شہزادگان اویس رفیق،جنید رفیق،سہیل رفیق،عمیر رفیق اور داماد ڈاکٹر عامر کو خصوصی سلام نیز اپنے یہاں کے اساتذۂ کرام اور آپ کے ادارے کے طلبائے کرام کی خدمات میں بھی میرا سلام۔میرے لئے بے حساب مغفرت کی دعا ضرور فرماتے رہیے۔اللہ آپ کو خوش رکھے۔
(۳) مولانا رضائے مصطفٰی نقشبندی صاحب کے نام
نحمدہ و نصلی و نسلم علی رسولہ النبی الکریم سگِ مدینہ محمد الیاس عطا ر قادری رضوی عفی عنہ کی جانب سے حضرت علامہ مولانا حافظ رضائے مصطفی نقشبندی دَامَت بَرکاتُہم العَالیہ مہتمم جامعہ رسولیہ شیرازیہ رضویہ بلال گنج مرکز الاولیاء لاہور   السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
حضورِ والا!بڑا کرم فرمایا،مع رفقاء مجھ گناہگاروں کے سردار کی عیادت کے لئے قدم رنجہ ہوئے۔اللہ تبارک  وتعالی آپ کا آنا جانا قبول فرمائے،جزائے جزیل عطا فرمائے،اللہ تبارک و تعالی آپ کی بے حساب مغفرت فرمائے،صحتوں راحتوں ہمتوں عافیتوں مدنی کاموں عبادتوں ریاضتوں سنتوں  دینی خدمتوں بھری طویل زندگی عطا کرے۔بے حساب مغفرت کی دعا کا ملتجی ہوں۔جو رفقاء آپ کے ساتھ تھے ان کو بھی،اپنے یہاں کے آپ کے جامعہ کے اساتذۂ کرام،طلبائے کرام کی خدمت میں بھی میرا بہت بہت سلام۔بہت بہت شکریہ،بہت بہت شکریہ،بہت بہت شکریہ،جزاک اللہ خیرا 
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! 	صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد