Brailvi Books

ماہنامہ فیضان مدینہ ربیع الثانی1438جنوری2017
69 - 90
کا اہتمام کیا گیا جس میں شیخ طریقت امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اور شہزادہ عطَّار،حضرت مولانا  حاجی ابو ہلال، محمد بلال رضا عطَّار ی   المدنی مدظلہ العالی نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر  امیر اہلسنت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہنے فرمایا: 
  نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْم! آج میری پوتی حجّن اسما ء بائی کی تقریبِِ بِسْمِ اللہ منعقد کی ہے۔ ویسے تو اس کے لئے عمر کی کوئی قید نہیں ہے لیکن سرکارِ اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے فرمایا کہ مشائخ سے یہ ہے کہ چار سال چار ماہ چار دن کی عمر میں تقریبِِبِسْمِ اللہ خوانی کی جائے۔ حجن اسماء بائی کی عمر آج چار سال چار ماہ اور چار دن کی ہورہی ہے۔ سرکار ِ اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں:حضرت سیدنا بختیار کاکی  رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ چار سال چار ماہ چار دن کے جب ہوئے تو ان کی بِسْمِ اللہ خوانی کی تقریب منعقعد کی گئی۔حضرت خواجہ حمید الدین ناگوری رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے جب ان سے فرمایا کہ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم پڑھیں تو انہوں نے اَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمپڑھ کر پندرہ پارے قرآن کریم کے سنا دیئے۔خواجہ غریب نواز رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ بھی وہاں تشریف فرما تھے انہوں نے بھی اور آپ کے خلیفۂ مجازحضرت قاضی حمید الدین ناگوری رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے فرمایا کہ اور پڑھئے، تو انہوں نے فرمایا کہ میں جب اپنی ماں کے پیٹ میں تھا تو میری ماں پندرہ پارے کی حافظہ تھیں تو ان سے   سُن سُن کر مجھے یہ پارے حفظ ہو گئے تھے۔
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیْبْ!  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
اس کے بعد امیراہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اپنی پوتی اسماء بائی بنت حاجی بلال کو یہ الفاظ پڑھائے: بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم،مَاشَاءَ اللہ،سُبْحٰنَ اللہ۔پھر یہ دعابھی کی:اَلْحَمْدُلِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْن وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْن  یا اللہ! پیارے حبیب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا واسطہ! تیرے اس اسمِ پاک کا واسطہ! اسم ِ ذات کا واسطہ! ہم سب کی مغفرت فرما۔میری مدنی منّی قرآن کریم سے محبت کرنے والی ، علمِ دین سے محبت کرنے والی بنے، دعوت اسلامی کی باعمل مبلغہ بنے ، عالمہ بنے، مفتیہ بنے۔ 
اٰمین بجاہ النبی الامین صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیْبْ!  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
 (بروز جمعۃ المبارک 22.07.2016)
(۳)نواسی کی رخصتی  نیز دعوتِ ولیمہ کا انعقاد
۱۶ ذوالقعدۃ الحرام ۱۴۳۷ھ مطابق 20اگست 2016ء بروز ہفتہ شیخِ طریقت ،امیرِ اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی نواسی کی تقریبِ رخصتی منعقد ہوئی اور اس سلسلے میں مدنی  مذاکرہ بھی ہوا۔امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ رخصتی کے بعد دولہا کے گھر تشریف لے گئے اور دولہا دلہن کو مدنی پھولوں سے نوازنے کے ساتھ ساتھ دعا بھی فرمائی۔مزید کرم نوازی