Brailvi Books

ماہنامہ فیضان مدینہ ربیع الثانی1438جنوری2017
65 - 90
صاحبِ فتاویٰ نوریہ، فقیہِ  اعظم حضرت مولانا ابوالخیر محمد نُوراللہ نعیمی قادری رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکی شہزادی کے روڈ ایکسیڈنٹ میں انتقال کرجانے پر لواحقین سے اپنے صُوری  پیغام (Video Message) کے ذریعےتعزیت کرتےہوئےارشاد فرمایا:
  نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّی عَلٰی رَسُوْلِہٖ الْکَرِیْمِ !
سگِ مدینہ محمد الیاس عطار قادری رضوی عُفِی عَنْہ کی جانب سے حضرت مولانا صاحبزادہ پیر فیض المصطفیٰ اشرفی نوری آستانہ ٔعالیہ اُنتالی شریف ضلع پاک پتن شریف(پنجاب)،حضرت مولانا صاحبزادہ فیض الکریم نوری صاحب، حضرت مولانا صاحبزادہ فیض الحسیب نوری،حضرت مولانا صاحبزادہ فیض النعیم نوری۔
اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللہِ وَبَرَکَاتُہ!
دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی رفیق رفیع العطاری نے کسی کے ذریعےمجھ تک یہ پیغام بھیجا کہ صاحبِ فتاویٰ نوریہ فقیہ اعظم حضرت علامہ مولانا مفتی ابوالخیر محمد نُوراللہ نعیمی قادری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی کی شہزادی اور جانشینِ فقیہ اعظم صاحبزادہ مفتی محمد مُحِبُّ اللہ نوری، مہتمم دارالعلوم حنفیہ فریدیہ بصیر پور شریف ضلع اوکاڑہ کی بہن صاحبہ یکم اگست بروز پیر شریف کو کار کے حادثے میں انتقال فرما گئیں ۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رٰجِعُوْن ۔بتایا گیا کہ مرحومہ اُس وقت باوضو تھیں اوردرودِپاک کاوردزبان پرجاری تھا۔
یااللہ! پیارے حبیب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا واسطہ! مرحومہ کو غریقِ رحمت فرما، پروردگار! مرحومہ کے جملہ صغیرہ کبیرہ گناہ معاف فرما، یااللہ !مرحومہ کی قبر پر رحمت و رضوان کے پھولوں کی بارش فرما۔ پروردگار! مرحومہ کی قبر کو خوابگاہِ بہشت بنا۔ ربِّ رحیم و کریم !مرحومہ کی بے حساب مغفرت فرما کر انہیں جنت الفردوس میں خاتونِ جنت بی بی فاطمہ زہراء رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کا پڑوس نصیب فرما۔اِلٰہَ الْعٰلَمِیْن!مرحومہ کے جملہ لواحقین اور پسماندگان کو صبرِجمیل اور صبر ِجمیل پر اجرِ جزیل مرحمت فرما۔
اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیْبْ!  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
(بروز پیر شریف08.08.2016 )
 امیرِ اہل سنت کا پیغامِ تعزیت
حضرت مولانا عبدالمجید نوری صاحب قبلہ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے صاحبزادےمحمد صالح ساؤتھ افریقہ میں انتقال فرما گئے۔ شیخِ طریقت،امیرِاہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ایک صوری پیغام کے ذریعے ان سے تعزیت کرتےہوئے