Brailvi Books

ماہنامہ فیضان مدینہ ربیع الثانی1438جنوری2017
64 - 90
تعزیت وعیادت
(شیخِ طریقت، امیرِ اہلِسنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی، حضرتِ عّلامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس  عطار قادری رضوی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ اپنے صوری(Video)اور صَوتی (Audio)پیغامات کے ذریعے دکھیاروں اور غم زدوں سے تعزیت اور بیماروں سے عیادت فرماتے رہتے ہیں ان میں سے منتخب پیغامات ضرورتاً ترمیم کے ساتھ پیش کئے جا رہے ہیں)
امیرِ اہلِ سنت کا پیغامِ تعزیت  
خلیفۂ مفتیٔ اعظم ہند،شیخ الحدیث حضرت علامہ مولانا سیّد مراتب علی شاہ چشتی رضوی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ(آستانہ عالیہ سلہو کے شریف تحصیل وزیرآبا دضلع گوجرانوالہ پنجاب)کے وصالِِ پُر ملال پرلواحقین ومریدین سے اپنے صُوری پیغام(Video Message) کے ذریعےتعزیت کرتے ہوئےارشاد فرمایا:
نَحْمَدُہٗ وَ نُصَلِّیْ وَ نُسَلِّمُ عَلٰی رَسُوْلِہِ النَّبِیِّ الْکَرِیم!
حضور مفتیٔ اعظم  ہند حضرت  مولانامصطفیٰ رضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْمَنَّاناور شیخ الاسلام حضرت خواجہ قمر الدین سیالوی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی کے خلیفۂ مجاز  اور محدثِ اعظم پاکستان  حضرت مولانا سردار احمد صاحب رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے شاگردِ رشید استاذُالعلماء حضرت علامہ پیر سیِّد مراتب علی شاہ صاحب  کچھ وقت علیل رہنے کے بعد 16 اگست   2016ء کو  بروز منگل  89 سال کی عمر پا کر وصال فرما گئے۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رٰجِعُوْن
میں حضرت مرحوم کے جملہ لواحقین اور پسماندگان، معتقدین،متوسلین،مریدین اور تلامذہ سے تعزیت کرتا ہوں۔ یااللہ!پیارے حبیب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا واسطہ! حضرت قبلہ مرحوم کو غریقِ رحمت فرما۔یااللہ! مرحوم کی قبر کو خواب گاہِ بہشت بنا۔یااللہ! مرحوم کی قبر پر رحمت و رضوان کے پھولوں کی بارش فرما۔یااللہ! مرحوم کی قبر کو ان کے نانا جان ،رحمتِ عالمیان صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے نور سے روشن فرما۔پروردگار! حضرت مرحوم کو بے حساب بخش کر جنّتُ الفردوس میں ان کے نانا جان صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا پڑوس نصیب فرما۔ یااللہ! ان کے لواحقین، پسماندگان، تلامذہ، مریدین،متوسلین،اہلِ خاندان سبھی کو صبرِ جمیل اور صبرِ جمیل پر اجزِ جزیل مرحمت فرما۔مرحوم کے درجات بلند فرما۔ یااللہ!امتِ محبوب کی مغفرت فرما۔یا اللہ! مرحوم کی دینی خدمات قبول فرما۔
اٰمین بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیْبْ!  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
امیرِ اہلِ سنت کا پیغامِ تعزیت  
شیخِ طریقت،امیرِاہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہنے اپنے ایک صُوری پیغام  (Video Message) کے ذریعے