ہے۔صبر صبر اور صبر سے کام لىں، دُعائے مغفرت و اىصالِ ثواب کرىں۔ مىں بشرطِ قبول حج (۱۴۲۲ھ) اور گزشتہ زندگى کى تمام نىکىاں والدِ مرحوم کو اىصالِ کرچکا ہوں۔اللہ عَزَّ وَجَلَّ مرحوم کو غرىق ِ رحمت کرے، مغفرت فرمائے اور جنَّتُ الفردوس مىں اپنے پىارے حبىب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کا پڑوس نصىب کرے۔ آپ کو اور تمام اہلِ خاندان کو صبر عطا کرے۔
مَدَنى مشورہ : اگر جذبات قابو مىں رہ سکىں تو زبان سے کہنے کے بجائے ”قافلۂ چل مدىنہ“ کى اسلامى بہنوں کو مىرا ىہى ”تعزىت نامہ“پڑھا دىں ىا پڑھ کر کوئى سُنا دے، وطن جا کر بھى ىہى کرىں تو مدىنہ مدىنہ۔
محمد الىاس قادری
۱۴ ذُوالحجۃالحرام ۱۴۲۲ ھ