Brailvi Books

ماہنامہ فیضان مدینہ ربیع الثانی1438جنوری2017
44 - 90
٭… اگر بچہ بے ہوش ہو تو اس بچے  کاجسم گرم رکھیں۔ بچے کے جسم کو اس کے دونوں اطراف میں رول کریں  تاکہ اس کی زبان اس کے سانس لینے کے عمل میں رکاوٹ نہ ڈالے۔ 
٭… سانس لینے کے عمل، حرکت اور کھانسی کی علامات کو چیک کریں۔ اگرایسی کوئی علامت موجود نہیں ہے توسانس لینے میں مشکلات یا ڈوبنے کے بارے میں ابتدائی طبی امداد کے تحت  اِقدامات پر عمل کریں(جن کا بیان اِنْ شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ آئندہ کسی مہینے ’’ماہنامہ دعوتِ اسلامی‘‘ میں آئے گا)۔



آسان علاج
اگر جسم معمولی سا جل جائے تو جلی ہوئی جگہ پر صبح شام 2، 3 بار 100 گرام ناریل کے تیل میں 6 گرام کافور شامل کر کے لگانا مفید ہے۔(حکیم خلیل احمد عطاری)