Brailvi Books

ماہنامہ فیضان مدینہ ربیع الثانی1438جنوری2017
33 - 90
باتیں سنایئے اور حضور سرورِِ کائنات صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی حیات ِ طَیِّبَہ پر ضرورروشنی ڈالا کیجئے۔ (حیاتِ محدثِ اعظم ،ص 32،لاہور)
ماہِ ربیع الآخر میں بالخصوص حضور سیدنا غوث ِ اعظم کا ذکرِ خیر کرنا سننا عین سعادت کی بات ہے۔اس مقصد کے لئے بانیِ دعوتِ اسلامی، شیخِ طریقت ، امیرِ اہلِسنت حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمدا لیاس عطّاؔر قادری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے رسائل ”جنّات کا بادشاہ، منّے کی لاش اور سانپ نما جن“نیزمکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ کتاب غوثِ پاک کے حالات کا پڑھنا ،سننا نہایت مفید ہے۔                      
گیارہویں شریف 
ماہِ ربیع الآخر میں کی جانے والی آسا ن نیکی گیارہویں شریف ہے ۔ حضور سیدنا غوثِ اعظم رحمۃ اللہ تعالٰی علیہکے ایصالِ ثواب  کی فاتحہ کو ادباً گیارہویں شریف کہا جاتا ہے ۔ حکیم الامّت مفتی احمد یار خان  رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ فرماتے ہیں :”اس مہینہ میں ہرمسلمان اپنے گھر میں حضور غوثِ پاک ،سرکارِ بغداد کی فاتحہ کرے ، سال بھر تک بہت برکت رہے گی ۔ اگر ہر چاند  کی گیارہویں شب کو یعنی دسویں اور گیارہویں تاریخ کی درمیانی رات کو مقرر پیسوں کی شیر ینی مسلمان کی دکان سے خرید کر پابندی سے گیارہویں کی فاتحہ دیا کریں تو  رزق میں بہت ہی برکت ہوگی اور اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کبھی پریشان حال نہ ہوگا، مگر شرط یہ ہے کہ ناغہ نہ کرے اور جتنے پیسے مقرر کردے ،اس میں کمی نہ ہو ،اتنے ہی پیسے مقرر کرے، جتنے کی پابندی کرسکے ۔ خود میں اس کا سختی سے پابند ہوں اور بفضلہٖ تعالیٰ اس کی خوبیاں بے شمار پاتاہوں۔ وَالْحَمْدُلِلّٰہ عَلٰی ذٰلِکَ(اسلامی زندگی ،ص 132،مکتبۃ المدینہ کراچی) فاتحہ کا طریقہ جاننے کے لئے ، شیخ ِ طریقت ، امیرِ اہلِسنّت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری رضوی کا رسالہ فاتحہ کا طریقہ  ملاحظہ فرمایئے۔ برادرِ اعلیٰ حضرت مولانا حسن رضا خان اپنے نعتیہ دیوان”ذوقِ نعت“میں عرض کرتے ہیں :  
کیا غور جب گیارہویں بارہویں میں
معمّا یہ ہم پر کھلا  غوثِ اعظم
تمہیں وصل بے فصل ہے شاہِ دیں سے
دیا حق نے یہ مرتبہ غوثِ اعظم
                                                     (ذوق نعت،ص۱۲۵،گجرات،ہند)