Brailvi Books

ماہنامہ فیضان مدینہ ربیع الثانی1438جنوری2017
3 - 90
حمد / مناجات
تو ہی مالک بحرو بر ہے یا اللہ یا اللہ
توہی مالک  بحرو بر ہے یا اللہ  یا اللہ
تو ہی خالق جن  و بشر ہے  یا اللہ  یا اللہ
تو ابدی ہے تو ازلی ہے تیرا نام علیم وعلی  ہے
ذات تری سب سے برتر ہے یا اللہ یا اللہ
وصف بیاں کرتے ہیں سارے سنگ  وشجر اور چاند ستارے
تسبیح ہر خشک وتر ہے یا اللہ  یا اللہ
تیرا چرچا گلی گلی ہے ڈالی ڈالی کلی کلی ہے
واصف ہر اک پھول وثمر ہے یا اللہ یا اللہ
رات نے جب سر اپنا چھپایا چڑیوں نے یہ ذکر سنایا
نغمہ بار نسیم ِ سحر ہے یا اللہ  یا اللہ
بخش دے تو عطار کو مولی واسطہ تجھ کو اس پیارے کا
جو سب نبیوں کا سرور ہے یا اللہ  یا اللہ
                                                                          (وسائل ِبخشش از امیرِاہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ)