Brailvi Books

ماہنامہ فیضان مدینہ ربیع الثانی1438جنوری2017
15 - 90
پیارے مدنی منو اور مدنی منیو!یہ باتیں ہمیشہ یاد رکھئے کہ جو جانور تکلیف نہیں پہنچاتے اُنہیں مارنا نہیں چاہیے۔ گلی کوچوں میں بیٹھے ہوئے کتوں یا گھومتی  پھرتی ہوئی بلیوں کو بلاوجہ پتھرنہ مارئیے اور نہ ہی ان کے گلے میں رسی ڈال کرانہیں ادھراُدھر کھینچئے،یہ ان بے چاروں پر ظلم ہے۔ یونہی خواہ مخواہ چیونٹیوں کو نہ مارئیے ۔جن جانوروں سے تکلیف پہنچنے کا خطرہ ہو اُن سے دور رہیئے۔چھپکلی اور گِرگِٹ وغیرہ کو مار سکتے ہیں بلکہ اِن کو مارنے پر ثواب بھی ملتا ہے اور یوں ہی چوہوں کو بھی  مارسکتے ہیں کیونکہ یہ نقصان پہنچاتے ہیں، کپڑے اور دوسری چیزوں کو کُتر کر خراب کردیتے ہیں۔