جسے ہم زمانے سے سنتے چلے آ رہے ہیں۔ روزانہ ایک سیب کھانا تو بیماری سے کیا بچائے گا، دَرحقیقت بیماریوں سے بچانے والی اللہ عَزَّوَجَلَّ کی ذات ہے۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ ہم سب کی تمام ظاہری باطنی بیماریاں دُور فرما کر ہمیں صحت تندرستی اور عافیت والی زندگی نصیب فرمائے۔
اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّم
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
پہاڑوں کو ایمان کا گواہ بنانا
سُوال :کیا ہم پہاڑوں کو اپنے ایمان کا گواہ بنا سکتے ہیں؟
جواب : جی ہاں ۔ کلمہ پڑھ کر پہاڑوں ، درختوں ، پتھروں، مٹی کے ڈھیلوں ، ریت کے ذرّوں اور بارش کے قطروں وغیرہ کو اپنے ایمان کاگواہ بنا سکتے ہیں۔ اِس ضمن میں سرکارِ اعلیٰ حضرت عَلَیْہِ رَحْمَۃُرَبِّ الْعِزَّت کا پہاڑوں کو کلمۂ شہادت پڑھ کر گواہ بنانے کا واقعہ ملاحظہ کیجیے چنانچہ میرے آقااعلیٰ حضرت،امامِ اہلِسنَّت،مجدِّدِ دین وملّت مولانا شاہ امام احمد رضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن جبل پور کے سفر میں پہاڑوں کی سیر کے لیے جب تشریف لے گئے تو”کشتی نہایت تیز جا رہی تھی ، لوگ آپس میں مختلف باتیں کر رہے تھے، اِس پر اِرشاد فرمایا:”اِن پہاڑوں کو کلمۂ شہادت پڑھ کر گواہ کیوں نہیں کرلیتے!“(پھر فرمایا:)ایک صاحب کا معمول تھا جب مسجد تشریف لاتے تو سات ڈھیلوں کو جوباہر مسجد کے طاق میں رکھے تھے اپنے کلمۂ شہادت کا گواہ کرلیا کرتے ، اِسی طر ح جب واپس ہوتے تو گواہ بنالیتے۔ بعدِ انتقال ملائکہ ان کو جہنم کی طرف لے چلے، اُن ساتوں ڈھیلوں نے سات پہاڑ بن کر جہنم کے ساتوں دروازے بند کر دیئے اور کہا:”ہم اس کے کلمۂ شہادت کے گواہ ہیں۔“ انہوں نے نجات پائی ۔ تو جب ڈھیلے پہاڑ بن کر حائل ہوگئے تو یہ تو پہاڑ ہیں۔ حدیث میں ہے :”شام کوایک پہاڑ دوسرے سے پوچھتا ہے :کیا تیرے پاس آج کوئی ایسا گزرا جس نے ذکرِ الٰہی کیا ؟ وہ کہتا ہے : نہ۔یہ کہتا ہے: میرے پاس توا یسا شخص گزرا جس نے ذکر الٰہی کیا ۔وہ سمجھتا ہے کہ آج مجھ پر( اسے) فضیلت ہے۔“یہ (فضیلت ) سنتے ہی سب لوگ بآوازِ بلند کلمۂ شہادت پڑھنے لگے، مسلمانوں کی زبان سے کلمہ شریف کی صدا بلند ہوکر پہاڑوں میں گونج گئی۔(ملفوظاتِ اعلیٰ حضرت ، ص313، 314)
حضرتِ سیِّدُنا ابراہیم واسِطیرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے ایک بار حج کے موقع پر میدانِ عَرَفات میں سات کنکر ہاتھ میں اٹھائے اور اُن سے فرمایا: اے کنکرو! تم گواہ ہوجاؤ کہ میں کہتا ہوں : ’’لَا اِلٰہَ اِلَّااللہُ وَ اَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہ وَرَسُولُہ‘‘ ترجمہ : اللہ تعالٰی کے سوا کوئی معبود نہیں اور محمد(صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم) اس کے بندہ ٔ خاص اور رسول ہیں۔پھر جب سوئے تو خواب میں دیکھا کہ مَحشر برپا ہے اور حساب کتاب ہورہا ہے، ان سے بھی حساب لیا جاتا ہے اور حُکمِ دوزخ سنایا جاتا ہے، اب فِرِشتے سوئے جہنَّم لیے جارہے ہیں جب جہنَّم کے دروازے پر پہنچتے ہیں تو اُن سات کنکروں میں سے ایک کنکر دروازے پر آکر روک بن جاتا ہے پھر دوسرے دروازے پر پہنچے تو دوسرا کنکر اِسی طرح دروازے کے آگے آگیا، یونہی جہنَّم کے ساتوں دروازوں پر ہوا پھر ملائکہ عرشِ مُعلّٰی کے پاس لے کر حاضِر ہوئے۔ اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا : اے ابراہیم ! تو نے کنکروں کو اپنے ایمان پر گواہ رکھا تو ان بے جان پتَّھروں نے تیرا حقّ ضائِع نہ کیا، تو میں تیری گواہی کا حقّ کیسے ضائِع کرسکتا ہوں! پھر اللہ تبارَکَ وَتَعالیٰ نے فرمان جاری کیا کہ اسے جنَّت کی طرف لے جاؤ چُنانچِہ جب جنَّت کی طرف لے جایا گیا توجنَّت کا دروازہ بند پایا، کِلمۂ پاک کی گواہی آئی اور آپرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ جنَّت میں داخِل ہوگئے۔(دُرۃ الناصحین ص 37)
واللہ اعلم ورسولہ اعلم عزوجل وصلی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہ وسلم
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد