Brailvi Books

مدینےکا مسافر
29 - 32
(۴)چاروں آئمہ عِظام کو ماننے والے اور کروڑوں حَنَفیوں کے عظیم پیشوا سیدُنا امامِ اعظم ابو حنیفہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے مُقَلِّد( یعنی حَنَفی) تھے ،(۵)مسلک ِاعلیٰ حضرت علیہ الرحمۃ پرکاربند تھے،(۶) تبلیغِ قراٰن وسنت کی غیر سیاسی عالمگیر تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ اور زمانے کے ولی شیخِ طریقت امیرِ اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ العَالِیہ کے مرید تھے ۔

    مزید یہ کہ یہ اسلامی بہنیں اور بھائی! اپنے پیرو مرشد امیر اَہلسنّت دَاْمَتْ بَرَکا تُہُمُ العَالِيہ کی مَدَنی تربیت کی بَرَکت سے (1) پنج وقتہ نمازی اور دیگر فرائض و واجبات پر عمل کا ذہن رکھنے والے تھے،(2) نیکیاں کرکے نیکی کی دعوت پھیلانے اور برائیوں سے بچنے کا ذہن رکھنے کے ساتھ برائیوں سے بچانے کی کوشش کرنے والے،(3) دُرُود و سلام محبت سے پڑھنے والے، (4) فاتحہ نیاز بالخُصوص گیارہویں شریف اور بارہویں شریف کا اہتمام کرنے والے، (5) عیدِ میلادُ النبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کی خوشی میں جشنِ ولادت کی دُھومیں مچانے والے،(6) چَراغاں اور اجتماعِ ذکْرونعت کرنے والے تھے ۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
Flag Counter