Brailvi Books

مدنی مذاکرہ قسط 3:پانی کے بارے میں اہم معلومات
4 - 48
فرمانِ مصطَفٰے(صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم ):جس نے مجھ پر دس مرتبہ دُرُودِ پاک پڑھا اللہ تعالیٰ اُس پر سو رحمتیں نازل فرماتا ہے۔
کُھلی رکھی ہوئی بالٹی کے پانی سے وُضُو و غُسْل کرناکیسا؟
سُوال:    اگر کئی روز سے پانی کی بالٹی کُھلی رکھی ہوئی ہے تو کیااس سے وُضُواورغُسْل دُرُست ہے؟

جواب:    جی ہاں! پانی پڑے پڑے ناپاک نہیں ہوجاتا اورنہ مَحض شک سے کوئی چیز ناپاک ہوتی ہے۔

    فُقَہائے کرام رحمہم اللہ السّلام فرماتے ہیں:''چھوٹا گڑھا کہ جس میں نَجاست گِرنے کا خوف ہومگر یقین نہ ہوتواِس کے بارے میں(یہ) معلوم کرنا (کہ کہیں یہ ناپاک تو نہیں ؟)اِس پرلازم نہیں لہٰذا اس سے وُضُو کرنا ترک نہیں کیاجائے گا جب تک کہ اِس میں نَجاست پڑجانے کا یقین نہ ہوجائے۔''
   (اَلْفَتَاوی الھِنْدِیّۃ ج۱ص۲۵کوئٹہ)
مُسْتَعْمَل پانی کی تعریف
سُوال:    مُسْتَعْمَل پانی کسے کہتے ہیں؟
Flag Counter