Brailvi Books

مدنی مذاکرہ قسط 3:پانی کے بارے میں اہم معلومات
3 - 48
فرمانِ مصطَفٰے (صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم ):جس نے مجھ پر ایک بار دُرُودِ پاک پڑھا اللہ تعالیٰ اُس پر دس رَحمتیں بھیجتا ہے۔
تمہارے لئے بہترہے۔میں نے عرض کی :نِصف(یعنی ـ آدھا)۔ آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا: جتناچاہواگر تم اس سے زیادہ کرلوتو وہ تمہارے لئے بہتر ہے۔ میں نے عرض کی: دو تہائی۔ آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا: جتنا چاہو اگر تم اس سے زیادہ کرلوتو وہ تُمہارے لئے بہترہے۔ میں نے عرض کی: یارسول اللہ عَزَّوَجَلَّ و صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ! میں (دیگراَورادووَظائف میں صَرف ہونے والا)اپنا تمام وَقت آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم پر دُرُودِ پاک بھیجنے کے لئے مُقَرَّر کرتاہوں توآپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا:
اِذًا تُکْفَی ھَمَّکَ وَیُغْفَرُلَکَ ذَنْبُکَ
یعنی تب تو تمہاری فکروں کودُور کرنے کے لئے کافی اورتمہارے گناہوں کے لئے کفَّارہ ہو جائے گا۔
    (سُنَن تِرمِذِی ج۴ص۲۰۷حدیث ۲۴۶۵دارالفکربیروت)
دُکھوں نے تم کو جو گھیرا ہے تو دُرُود پڑھو

جو حاضِری کی تَمنّا ہے تو دُرُود پڑھو
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی مُحَمَّد
Flag Counter